محبت آپ اپنی ترجماں ہے

محبت آپ اپنی ترجماں ہے

یہی خود چشم و دل لفظ و بیاں ہے

نگاہوں میں بہار جاوداں ہے

جہاں میں ہوں وہیں اب آشیاں ہے

محبت دونوں جانب مہرباں ہے

کہ ہم اس سے وہ ہم سے بد گماں ہے

وہ کب سے مضطرب ہیں اے غم عشق

خدا جانے تیری غیرت کہاں ہے

ہماری رفعتوں کا پوچھنا کیا

جہاں ہم پاؤں رکھ دیں آسماں ہے

کوئی آواز ہی دے گمشدہ دل

کہاں ہے او مرے یوسف کہاں ہے

اگر تو ہے تو اے جان دو عالم

یہاں ہر شے جواں جاوداں ہے

مزے سوز دروں کے مل رہے ہیں

بحمد للہ کہ دل آتش بجاں ہے

تماشا دیدنی ہے دیکھ جاؤ

زبان شوق و گلبانگ فغاں ہے

مبارک باد اے جذب محبت

انہیں اپنے پر اب میرا گماں ہے

کسی کو اک نظر ہی دیکھ تو لیں

اب اتنی بھی ہمیں جرأت کہاں ہے

ترے نقش قدم کا ذرہ ذرہ

عبادت گاہ جان عاشقاں ہے

الٰہی خیر کرنا دیر سے پھر

بہت مضطر نگاہ رازداں ہے

پھنکا جاتا ہے دل جس سوز غم سے

جہنم میں یہ چنگاری کہاں ہے

جو پڑھ سکتا ہے تو پڑھ اے غم دل

کہ ان نظروں میں آج اک داستاں ہے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR