Skip to content
جگر مراد آبادی جگر مراد آبادی

اے حسن یار شرم یہ کیا انقلاب ہے

اے حسن یار شرم یہ کیا انقلاب ہے تجھ سے زیادہ درد ترا کامیاب ہے عاشق کی بے دلی کا تغافل نہیں جواب اس کا بس ایک جوش محبت جواب ہے تیری عنایتیں کہ نہیں نذر جاں قبول تیری نوازشیں کہ زمانہ خراب ہے اے حسن اپنی حوصلہ افزائیاں تو دیکھ مانا کہ چشم شوق بہت بے حجاب ہے میں عشق بے نیاز ہوں تم حسن بے پناہ میرا جواب ہے نہ تمہارا جواب ہے مے خانہ ہے اسی کا یہ دنیا اسی کی ہے جس تشنہ لب کے ہاتھ میں جام شراب ہے اس سے دل تباہ کی روداد کیا کہوں جو یہ نہ سن سکے کہ زمانہ خراب ہے اے محتسب نہ پھینک مرے محتسب نہ پھینک ظالم شراب ہے ارے ظالم شراب ہے اپنے حدود سے نہ بڑھے کوئی عشق میں جو ذرہ جس جگہ ہے وہیں آفتاب ہے وہ لاکھ سامنے ہوں مگر اس کا کیا علاج دل مانتا نہیں کہ نظر کامیاب ہے میری نگاہ شوق بھی کچھ کم نہیں مگر پھر بھی ترا شباب ترا ہی شباب ہے مانوس اعتبار کرم کیوں کیا مجھے اب ہر خطائے شوق اسی کا جواب ہے میں اس کا آئینہ ہوں وہ ہے میرا آئینہ میری نظر سے اس کی نظر کامیاب ہے تنہائی فراق کے قربان جائیے میں ہوں خیال یار ہے چشم پر آب ہے سرمایۂ فراق جگرؔ آہ کچھ نہ پوچھ اب جان ہے سو اپنے لیے خود عذاب ہے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR