Skip to content
جگر مراد آبادی جگر مراد آبادی

نقاب حسن دوعالم اٹھائی جاتی ہے

نقاب حسن دوعالم اٹھائی جاتی ہے مجھی کو میری تجلی دکھائی جاتی ہے قدم قدم مری ہمت بڑھائی جاتی ہے نفس نفس تری آہٹ سی پائی جاتی ہے وہ اک نظر جو بہ مشکل اٹھائی جاتی ہے وہی نظر رگ و پے میں سمائی جاتی ہے سکوں ہے موت یہاں ذوق جستجو کے لیے یہ تشنگی وہ نہیں جو بجھائی جاتی ہے خدا وہ درد محبت ہر ایک کو بخشے کہ جس میں روح کی تسکین بھی پائی جاتی ہے وہ مے کدہ ہے تری انجمن خدا رکھے جہاں خیال سے پہلے پلائی جاتی ہے ترے حضور یہ کیا واردات قلب ہے آج کہ جیسے چاند پہ بدلی سی چھائی جاتی ہے تجھے خبر ہو تو اتنی نہ فرصت غم دے کہ تیری یاد بھی اکثر ستائی جاتی ہے وہ چیز کہتے ہیں فردوس گم شدہ جس کو کبھی کبھی تری آنکھوں میں پائی جاتی ہے قریب منزل آخر ہے الفراق جگرؔ سفر تمام ہوا نیند آئی جاتی ہے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR