Skip to content
جگر مراد آبادی جگر مراد آبادی

فکر منزل ہے نہ ہوش جادۂ منزل مجھے

فکر منزل ہے نہ ہوش جادۂ منزل مجھے جا رہا ہوں جس طرف لے جا رہا ہے دل مجھے اب زباں بھی دے ادائے شکر کے قابل مجھے درد بخشا ہے اگر تو نے بجائے دل مجھے یوں تڑپ کر دل نے تڑپایا سر محفل مجھے اس کو قاتل کہنے والے کہہ اٹھے قاتل مجھے اب کدھر جاؤں بتا اے جذبۂ کامل مجھے ہر طرف سے آج آتی ہے صدائے دل مجھے روک سکتی ہو تو بڑھ کر روک لے منزل مجھے ہر طرف سے آج آتی ہے صدائے دل مجھے جان دی کہ حشر تک میں ہوں مری تنہائیاں ہاں مبارک فرصت نظارۂ قاتل مجھے ہر اشارے پر ہے پھر بھی گردن تسلیم خم جانتا ہوں صاف دھوکے دے رہا ہے دل مجھے جا بھی اے ناصح کہاں کا سود اور کیسا زیاں عشق نے سمجھا دیا ہے عشق کا حاصل مجھے میں ازل سے صبح محشر تک فروزاں ہی رہا حسن سمجھا تھا چراغ کشتۂ محفل مجھے خون دل رگ رگ میں جم کر رہ گیا اس وہم سے بڑھ کے سینے سے نہ لپٹا لے مرا قاتل مجھے کیسا قطرہ کیسا دریا کس کا طوفاں کس کی موج تو جو چاہے تو ڈبو دے خشکئ ساحل مجھے پھونک دے اے غیرت سوز محبت پھونک دے اب سمجھتی ہیں وہ نظریں رحم کے قابل مجھے توڑ کر بیٹھا ہوں راہ شوق میں پائے طلب دیکھنا ہے جذبۂ بے تابئ منزل مجھے اے ہجوم ناامیدی شاد باش و زندہ باش تو نے سب سے کر دیا بیگانہ و غافل مجھے درد محرومی سہی احساس ناکامی سہی اس نے سمجھا تو بہر صورت کسی قابل مجھے یہ بھی کیا منظر ہے بڑھتے ہیں نہ رکتے ہیں قدم تک رہا ہوں دور سے منزل کو میں منزل مجھے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR