سیماب اکبر آبادی سیماب اکبر آبادی

بقید وقت یہ مژدہ سنا رہا ہے کوئی

بقید وقت یہ مژدہ سنا رہا ہے کوئی کہ انقلاب کے پردے میں آ رہا ہے کوئی خودی کو راہ خدائی پہ لا رہا ہے کوئی ابھی دماغ بشر آزما رہا ہے کوئی جہاں خرابۂ ہستی مٹا رہا ہے کوئی وہیں کہیں نئی دنیا بنا رہا ہے کوئی ابھی نقاب کشائی حسن ہے دشوار وہی اٹھے ہوئے پردے اٹھا رہا ہے کوئی جو ذہن میں ہے وہ تصویر بن نہیں چکتی بنا بنا کے ہیولے مٹا رہا ہے کوئی بھلا رہا ہے کسی کو تو بر بنائے مآل یہ غور کر کہ بھلایا بھی جا رہا ہے کوئی دل فسردہ کی باتوں پہ یہ تبسم ناز کلی کو پھول بنانا سکھا رہا ہے کوئی وفا کی داد ہے کوتاہیٔ وفا کی دلیل میں جانتا ہوں کہ ہمت بڑھا رہا ہے کوئی حدیث کہنہ ہے روداد انقلاب چمن سنی ہوئی سی کہانی سنا رہا ہے کوئی مری وفاؤں کا ہے اعتراف میرے بعد خوشا نصیب مجھے کھو کے پا رہا ہے کوئی ہے اپنے سائے سے وحشت میں کس قدر تسکیں سمجھ رہا ہوں مرے ساتھ آ رہا ہے کوئی نصیب ذوق ہو سیمابؔ قسمت موسیٰ ہمیں بھی طور کی جانب بلا رہا ہے کوئی
سیماب اکبر آبادی

سیماب اکبر آبادی

View profile →

سیماب اکبر آبادی (پیدائش: 5 جون 1880— وفات: 31 جنوری 1951ء) اردو کے نامور اور قادرالکلام شاعر تھے۔ان کا اصل نام عاشق حسین صدیقی تھا۔ سیماب آگرہ، اتر پردیش کے محلے نائی منڈی،کنکوگلی، املی والے گھر میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد، محمّد حسین صدیقی بھی شاعر اور حکیم امیرالدین اتتار اکبرآبادی کے شاگرد تھے اور ٹائمز آف انڈیا پریس میں ملازم تھے۔سیماب نے فارسی اور عربی کی تعلیم جمال‌ الدین سرحدی اور رشید احمد گنگوہی سے حاصل کی۔ اسکول گورنمنٹ کالج اجمیر سے الحاق شدہ برانچ اسکول سے میٹرک کیا۔ 1897 میں 17 سال کی عمر میں والد کا انتقال ہو گیا جس کی وجہ سے ایف اے کے آخری سال میں تعلیم ادھوری چھوڑ دی۔قصرِ ادب ادارے سے ماہنامہ پیمانہ جاری کیا۔ پھر بیک وقت ماہنامہ ثریا، ماہنامہ شاعر، ہفت روزہ تاج، ماہنامہ کنول، سہ روزہ ایشیا شائع کیا۔ ساغر نظامی جو سیماب اکبر آبادی کے شاگرد تھے وہ بھی قصر ادب سے وابستہ رہے۔ ان کی لکھی کتابوں کی تعداد 284 ہے جس میں 22 شعری مَجمُوعے ہیں جن میں "وحی منظوم" بھی شامل ہے جس کی اشاعت کی کوشش 1949 میں ان کو پاکستان لے گئی جہاں کراچی شہر میں 1951 میں انکا انتقال ہوا۔

More poems from same author

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR