Skip to content
اختر شیرانی اختر شیرانی

بجا کہ ہے پاس حشر ہم کو کریں گے پاس شباب پہلے

بجا کہ ہے پاس حشر ہم کو کریں گے پاس شباب پہلے حساب ہوتا رہے گا یا رب ہمیں منگا دے شراب پہلے فضائے شب ہنس کے جگمگائی وہ نازنیں صبح بن کے آئی ہوا ہے روشن مرے شبستاں میں چاند سے آفتاب پہلے زباں پہ آیا نہ حرف مطلب کہ کہہ گئیں کچھ شریر نظریں سوال کرنے نہ پائے ہیں ہم کہ مل گیا ہے جواب پہلے جناں میں پہلے پہل پیے گا تو لڑکھڑاتا پھرے گا زاہد سرور کوثر کی ہے اگر دھن جہاں میں پی لے شراب پہلے ہے خسرو عشق کا یہ فرماں کہ دل لگانا نہیں ہے آساں جسے ہو کوئے بتاں کا ارماں وہ کو بہ کو ہو خراب پہلے غم و الم رنج و یاس و حسرت اٹھاؤں گا سب کے رخ سے پردے تمہیں قسم ہے دل حزیں کی اٹھاؤ تو تم نقاب پہلے الٰہی وہ بوئے پیرہن سے بھی پہلے ہو ہمکنار آ کر چمن میں ہوتا ہے جلوہ افروز پھول سے ماہتاب پہلے یہ کس کے رنگ رخ بہاریں نے بخش دی ہے طراوت نو شگفتہ ہوتا نہ تھا گلستاں میں اس ادا سے گلاب پہلے نگاہ ساقی کی مسکرائی کہا جب اخترؔ نے اپنی دھن میں پئیں گے پیتے رہیں گے میکش مگر یہ خانہ خراب پہلے
اختر شیرانی

اختر شیرانی

View profile

اختر شیرانی اردو شاعر، محمد داود خان نام ٹونک (راجپوتانہ) میں پیدا ہوئے۔ تمام عمر لاہور میں گذری۔ والد پروفیسر حافظ محمود خان شیرانی اورینٹل کالج لاہور میں فارسی کے استاد تھے۔ اختر کو بچپن سے ہی شاعری کا شوق تھا۔ منشی فاضل کا امتحان پاس کیا لیکن والد کی کوشش کے باوجود کوئی اور امتحان پاس نہ کر سکے اور شعروشاعری کو مستقل مشغلہ بنا لیا۔ ہمایون اور سہیلی کی ادارت کے بعد رسالہ انقلاب پھر خیالستان نکالا اور پھر رومان جاری کیا۔ شاہکار کی ادارت بھی کی۔ اردو شاعری میں اختر پہلا رومانی شاعر ہے جس نے اپنی شاعری میں عورت سے خطاب کیا۔ عالم جوانی میں ہی اختر کو شراب نوشی کی لت پڑ چکی تھی، جو آخر کار جان لیوا ثابت ہوئی۔ لاہور میں انتقال ہوا اور میانی صاحب میں دفن ہوئے۔اختر شیرانی کو رومانی نظم نگار کی حیثیت سے شہرت حاصل ہوئی لیکن ان کے شعری مجموعوں میں غزلوں کی کمی نہیں۔ اگر چند رباعیوں اور کچھ ماہییوں کو نظر انداز کر دیا جائے تو ان کا شعری مجموعہ "طیور آوارہ" صرف غزلوں پر مشتمل ہے۔ "شہناز" اور "شہزدو" میں بھی قابل ذکر تعداد میں غزلیات موجود ہیں۔ اختر شیرانی کی غزلوں میں روایتی مضامین جابجا دکھائی دیتے ہیں اور بیشتر نظموں میں باندھے گئے مضامین بھی غزلوں میں در آتے ہیں۔ ان کی غزلوں کا نمایاں حصہ خمریات سے ملمز ہے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR