Skip to content
اختر شیرانی اختر شیرانی

یقین وعدہ نہیں تاب انتظار نہیں

یقین وعدہ نہیں تاب انتظار نہیں کسی طرح بھی دل زار کو قرار نہیں شبوں کو خواب نہیں خواب کو قرار نہیں کہ زیب دوش وہ گیسوئے مشکبار نہیں کلی کلی میں سمائی ہے نکہت سلمیٰ شمیم حور ہے یہ بوئے نو بہار نہیں کہاں کہاں نہ ہوئے ماہ رو جدا مجھ سے کہاں کہاں مری امید کا مزار نہیں غموں کی فصل ہمیشہ رہی تر و تازہ یہ وہ خزاں ہے کہ شرمندۂ بہار نہیں بہار آئی ہے ایسے میں تم بھی آ جاؤ کہ زندگی کا برنگ گل اعتبار نہیں کسی کی زلف پریشاں کا سایۂ رقصاں ہے فضا میں بال فشاں ابر نو بہار نہیں ستارہ وار وہ پہلو میں آ گئے شب کو سحر سے کہہ دو کہ محفل میں آج بار نہیں گل فسردہ بھی اک طرفہ حسن رکھتا ہے خزاں یہ ہے تو مجھے حسرت بہار نہیں ہر ایک جام پہ یہ نغمۂ حزیں ساقی کہ اس جوانی فانی کا اعتبار نہیں خدا نے بخش دیئے میرے دل کو غم اتنے کہ اب میں اپنے گناہوں پہ شرمسار نہیں چمن کی چاندنی راتیں ہیں کس قدر ویراں کہ اس بہار میں وہ ماہ نو بہار نہیں شریک سوز ہیں پروانے شمع کے اخترؔ ہمارے دل کا مگر کوئی غم گسار نہیں
اختر شیرانی

اختر شیرانی

View profile

اختر شیرانی اردو شاعر، محمد داود خان نام ٹونک (راجپوتانہ) میں پیدا ہوئے۔ تمام عمر لاہور میں گذری۔ والد پروفیسر حافظ محمود خان شیرانی اورینٹل کالج لاہور میں فارسی کے استاد تھے۔ اختر کو بچپن سے ہی شاعری کا شوق تھا۔ منشی فاضل کا امتحان پاس کیا لیکن والد کی کوشش کے باوجود کوئی اور امتحان پاس نہ کر سکے اور شعروشاعری کو مستقل مشغلہ بنا لیا۔ ہمایون اور سہیلی کی ادارت کے بعد رسالہ انقلاب پھر خیالستان نکالا اور پھر رومان جاری کیا۔ شاہکار کی ادارت بھی کی۔ اردو شاعری میں اختر پہلا رومانی شاعر ہے جس نے اپنی شاعری میں عورت سے خطاب کیا۔ عالم جوانی میں ہی اختر کو شراب نوشی کی لت پڑ چکی تھی، جو آخر کار جان لیوا ثابت ہوئی۔ لاہور میں انتقال ہوا اور میانی صاحب میں دفن ہوئے۔اختر شیرانی کو رومانی نظم نگار کی حیثیت سے شہرت حاصل ہوئی لیکن ان کے شعری مجموعوں میں غزلوں کی کمی نہیں۔ اگر چند رباعیوں اور کچھ ماہییوں کو نظر انداز کر دیا جائے تو ان کا شعری مجموعہ "طیور آوارہ" صرف غزلوں پر مشتمل ہے۔ "شہناز" اور "شہزدو" میں بھی قابل ذکر تعداد میں غزلیات موجود ہیں۔ اختر شیرانی کی غزلوں میں روایتی مضامین جابجا دکھائی دیتے ہیں اور بیشتر نظموں میں باندھے گئے مضامین بھی غزلوں میں در آتے ہیں۔ ان کی غزلوں کا نمایاں حصہ خمریات سے ملمز ہے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR