Skip to content
اختر شیرانی اختر شیرانی

کس کی آنکھوں کا لیے دل پہ اثر جاتے ہیں

کس کی آنکھوں کا لیے دل پہ اثر جاتے ہیں مے کدے ہاتھ بڑھاتے ہیں جدھر جاتے ہیں دل میں ارمان وصال آنکھ میں طوفان جمال ہوش باقی نہیں جانے کا مگر جاتے ہیں بھولتی ہی نہیں دل کو تری مستانہ نگاہ ساتھ جاتا ہے یہ مے خانہ جدھر جاتے ہیں پاسبانان حیا کیا ہوئے اے دولت حسن ہم چرا کر تری دزدیدہ نظر جاتے ہیں پرسش دل تو کجا یہ بھی نہ پوچھا اس نے ہم مسافر کدھر آئے تھے کدھر جاتے ہیں چشم حیراں میں سمائے ہیں یہ کس کے جلوے طور ہر گام پہ رقصاں ہیں جدھر جاتے ہیں جس طرح بھولے مسافر کوئی ساماں اپنا ہم یہاں بھول کے دل اور نظر جاتے ہیں کتنے بے درد ہیں اس شہر کے رہنے والے راہ میں چھین کے دل کہتے ہیں گھر جاتے ہیں اگلے وقتوں میں لٹا کرتے تھے رہرو اکثر ہم تو اس عہد میں بھی لٹ کے مگر جاتے ہیں فیض آباد سے پہنچا ہمیں یہ فیض اخترؔ کہ جگر پر لیے ہم داغ جگر جاتے ہیں
اختر شیرانی

اختر شیرانی

View profile

اختر شیرانی اردو شاعر، محمد داود خان نام ٹونک (راجپوتانہ) میں پیدا ہوئے۔ تمام عمر لاہور میں گذری۔ والد پروفیسر حافظ محمود خان شیرانی اورینٹل کالج لاہور میں فارسی کے استاد تھے۔ اختر کو بچپن سے ہی شاعری کا شوق تھا۔ منشی فاضل کا امتحان پاس کیا لیکن والد کی کوشش کے باوجود کوئی اور امتحان پاس نہ کر سکے اور شعروشاعری کو مستقل مشغلہ بنا لیا۔ ہمایون اور سہیلی کی ادارت کے بعد رسالہ انقلاب پھر خیالستان نکالا اور پھر رومان جاری کیا۔ شاہکار کی ادارت بھی کی۔ اردو شاعری میں اختر پہلا رومانی شاعر ہے جس نے اپنی شاعری میں عورت سے خطاب کیا۔ عالم جوانی میں ہی اختر کو شراب نوشی کی لت پڑ چکی تھی، جو آخر کار جان لیوا ثابت ہوئی۔ لاہور میں انتقال ہوا اور میانی صاحب میں دفن ہوئے۔اختر شیرانی کو رومانی نظم نگار کی حیثیت سے شہرت حاصل ہوئی لیکن ان کے شعری مجموعوں میں غزلوں کی کمی نہیں۔ اگر چند رباعیوں اور کچھ ماہییوں کو نظر انداز کر دیا جائے تو ان کا شعری مجموعہ "طیور آوارہ" صرف غزلوں پر مشتمل ہے۔ "شہناز" اور "شہزدو" میں بھی قابل ذکر تعداد میں غزلیات موجود ہیں۔ اختر شیرانی کی غزلوں میں روایتی مضامین جابجا دکھائی دیتے ہیں اور بیشتر نظموں میں باندھے گئے مضامین بھی غزلوں میں در آتے ہیں۔ ان کی غزلوں کا نمایاں حصہ خمریات سے ملمز ہے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR