Skip to content
اختر شیرانی اختر شیرانی

مجھے اپنی پستی کی شرم ہے تری رفعتوں کا خیال ہے

مجھے اپنی پستی کی شرم ہے تری رفعتوں کا خیال ہے مگر اپنے دل کو میں کیا کروں اسے پھر بھی شوق وصال ہے اس ادا سے کون یہ جلوہ گر سر بزم حسن خیال ہے جو نفس ہے مست بہار ہے جو نظر ہے غرق جمال ہے انہیں ضد ہے عرض وصال سے مجھے شوق عرض وصال ہے وہی اب بھی ان کا جواب ہے وہی اب بھی میرا سوال ہے تری یاد میں ہوا جب سے گم ترے گم شدہ کا یہ حال ہے کہ نہ دور ہے نہ قریب ہے نہ فراق ہے نہ وصال ہے تری بزم خلوت لا مکاں ترا آستاں مہ و کہکشاں مگر اے ستارۂ آرزو مجھے آرزوئے وصال ہے میں وطن میں رہ کے بھی بے وطن کہ نہیں ہے ایک بھی ہم سخن ہے کوئی شریک غم و محن تو وہ اک نسیم شمال ہے میں بتاؤں واعظ خوش نوا ہے جہان و خلد میں فرق کیا یہ اگر فریب خیال ہے وہ فریب حسن خیال ہے یہی داد قصۂ غم ملی کہ نظر اٹھی نہ زباں ملی فقط اک تبسم شرمگیں مری بے کسی کا مآل ہے وہ خوشی نہیں ہے وہ دل نہیں مگر ان کا سایہ سا ہم نشیں فقط ایک غم زدہ یاد ہے فقط اک فسردہ خیال ہے کہیں کس سے اخترؔ بے نوا ہمیں بزم دہر سے کیا ملا وہی ایک ساغر زہر غم جو حریف نوش کمال ہے
اختر شیرانی

اختر شیرانی

View profile

اختر شیرانی اردو شاعر، محمد داود خان نام ٹونک (راجپوتانہ) میں پیدا ہوئے۔ تمام عمر لاہور میں گذری۔ والد پروفیسر حافظ محمود خان شیرانی اورینٹل کالج لاہور میں فارسی کے استاد تھے۔ اختر کو بچپن سے ہی شاعری کا شوق تھا۔ منشی فاضل کا امتحان پاس کیا لیکن والد کی کوشش کے باوجود کوئی اور امتحان پاس نہ کر سکے اور شعروشاعری کو مستقل مشغلہ بنا لیا۔ ہمایون اور سہیلی کی ادارت کے بعد رسالہ انقلاب پھر خیالستان نکالا اور پھر رومان جاری کیا۔ شاہکار کی ادارت بھی کی۔ اردو شاعری میں اختر پہلا رومانی شاعر ہے جس نے اپنی شاعری میں عورت سے خطاب کیا۔ عالم جوانی میں ہی اختر کو شراب نوشی کی لت پڑ چکی تھی، جو آخر کار جان لیوا ثابت ہوئی۔ لاہور میں انتقال ہوا اور میانی صاحب میں دفن ہوئے۔اختر شیرانی کو رومانی نظم نگار کی حیثیت سے شہرت حاصل ہوئی لیکن ان کے شعری مجموعوں میں غزلوں کی کمی نہیں۔ اگر چند رباعیوں اور کچھ ماہییوں کو نظر انداز کر دیا جائے تو ان کا شعری مجموعہ "طیور آوارہ" صرف غزلوں پر مشتمل ہے۔ "شہناز" اور "شہزدو" میں بھی قابل ذکر تعداد میں غزلیات موجود ہیں۔ اختر شیرانی کی غزلوں میں روایتی مضامین جابجا دکھائی دیتے ہیں اور بیشتر نظموں میں باندھے گئے مضامین بھی غزلوں میں در آتے ہیں۔ ان کی غزلوں کا نمایاں حصہ خمریات سے ملمز ہے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR