Skip to content
اختر شیرانی اختر شیرانی

غم خانۂ ہستی میں ہے مہماں کوئی دن اور

غم خانۂ ہستی میں ہے مہماں کوئی دن اور کر لے ہمیں تقدیر پریشاں کوئی دن اور مر جائیں گے جب ہم تو بہت یاد کرے گی جی بھر کے ستا لے شب ہجراں کوئی دن اور تربت وہ جگہ ہے کہ جہاں غم ہے نہ حیرت حیرت کدۂ غم میں ہیں حیراں کوئی دن اور یاروں سے گلہ ہے نہ عزیزوں سے شکایت تقدیر میں ہے حسرت و حرماں کوئی دن اور پامال خزاں ہونے کو ہیں مست بہاریں ہے سیر گل و حسن‌ گلستاں کوئی دن اور ہم سا نہ ملے گا کوئی غم دوست جہاں میں تڑپا لے غم گردش دوراں کوئی دن اور قبروں کی جو راتیں ہیں وہ قبروں میں کٹیں گی آباد ہیں یہ زندہ شبستاں کوئی دن اور رنگینی و نزہت پہ نہ مغرور ہو بلبل ہے رنگ بہار چمنستاں کوئی دن اور آخر کو وہی ہم وہی ظلمات شب غم ہے نور رخ ماہ درخشاں کوئی دن اور آزاد ہوں عالم سے تو آزاد ہوں غم سے دنیا ہے ہمارے لیے زنداں کوئی دن اور ہستی کبھی قدرت کا اک احسان تھی ہم پر اب ہم پہ ہے قدرت کا یہ احساں کوئی دن اور لعنت تھی گناہوں کی ندامت مرے حق میں ہے شکر کہ اس سے ہیں پشیماں کوئی دن اور شیون کو کوئی خلد بریں میں یہ خبر دے دنیا میں اب اخترؔ بھی ہے مہماں کوئی دن اور
اختر شیرانی

اختر شیرانی

View profile

اختر شیرانی اردو شاعر، محمد داود خان نام ٹونک (راجپوتانہ) میں پیدا ہوئے۔ تمام عمر لاہور میں گذری۔ والد پروفیسر حافظ محمود خان شیرانی اورینٹل کالج لاہور میں فارسی کے استاد تھے۔ اختر کو بچپن سے ہی شاعری کا شوق تھا۔ منشی فاضل کا امتحان پاس کیا لیکن والد کی کوشش کے باوجود کوئی اور امتحان پاس نہ کر سکے اور شعروشاعری کو مستقل مشغلہ بنا لیا۔ ہمایون اور سہیلی کی ادارت کے بعد رسالہ انقلاب پھر خیالستان نکالا اور پھر رومان جاری کیا۔ شاہکار کی ادارت بھی کی۔ اردو شاعری میں اختر پہلا رومانی شاعر ہے جس نے اپنی شاعری میں عورت سے خطاب کیا۔ عالم جوانی میں ہی اختر کو شراب نوشی کی لت پڑ چکی تھی، جو آخر کار جان لیوا ثابت ہوئی۔ لاہور میں انتقال ہوا اور میانی صاحب میں دفن ہوئے۔اختر شیرانی کو رومانی نظم نگار کی حیثیت سے شہرت حاصل ہوئی لیکن ان کے شعری مجموعوں میں غزلوں کی کمی نہیں۔ اگر چند رباعیوں اور کچھ ماہییوں کو نظر انداز کر دیا جائے تو ان کا شعری مجموعہ "طیور آوارہ" صرف غزلوں پر مشتمل ہے۔ "شہناز" اور "شہزدو" میں بھی قابل ذکر تعداد میں غزلیات موجود ہیں۔ اختر شیرانی کی غزلوں میں روایتی مضامین جابجا دکھائی دیتے ہیں اور بیشتر نظموں میں باندھے گئے مضامین بھی غزلوں میں در آتے ہیں۔ ان کی غزلوں کا نمایاں حصہ خمریات سے ملمز ہے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR