Skip to content
عبدالحمید عدم عبدالحمید عدم

ستاروں کے آگے جو آبادیاں ہیں

ستاروں کے آگے جو آبادیاں ہیں تری زلف کی گم شدہ وادیاں ہیں زمانہ بھی کیا رونقوں کی جگہ ہے کہیں رونا دھونا کہیں شادیاں ہیں تری کاکلیں ہی نہیں سبز پریاں مری آرزوئیں بھی شہزادیاں ہیں بڑی شے ہے وابستگی دو دلوں کی یہ پابندیاں ہی تو آزادیاں ہیں جہاں قدر ہے کچھ نہ کچھ آدمی کی وہ کیا قابل قدر آبادیاں ہیں یکایک نہ دل پھینکنا آنکھ والو یہ سب آنکھ کی فتنہ ایجادیاں ہیں غریبوں سے کیا کام آسائشوں کا وہ اونچے گھرانوں کی شہزادیاں ہیں عدمؔ صورتوں کی چمک پر نہ جانا یہ سب آنکھ کی فتنہ ایجادیاں ہیں جہاں بھی عدمؔ کوئی دلبر مکیں ہے وہاں کتنی گنجان آبادیاں ہیں
عبدالحمید عدم

عبدالحمید عدم

View profile

عبد الحمید عدم پاکستان کے نامور شاعر ہیں جو رومانی غزلوں کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں۔عبد الحمیدعدم 10 اپریل، 1910ء کو گوجرانوالہ کے ایک گاؤں تلونڈی موسیٰ میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم گھر پر حاصل کی۔ اسلامیہ ہائی اسکول بھاٹی گیٹ لاہور سے میٹرک پاس کیا۔ پھر پرائیوٹ طور پر ایف اے کیا اور ملٹری اکاونٹس میں ملازم ہو گئے۔ 1939ء میں 10 سال ملازمت کرنے کے بعد عراق چلے گئے۔ وہاں جا کر عراقی لڑکی سے شادی کر لی۔ 1941ء میں ہندوستان آ گئے۔ اور ایس اے ایس کا امتحان امتیازی پوزیشن میں پاس کیا۔ پھر ملٹری اکاونٹس میں ملازمت پر بحال ہو گئے۔ قیام پاکستان کے بعد آپ کا تبادلہ راولپنڈی کر دیا گیا آپ 1948ء میں ملٹری اکاونٹس میں ڈپٹی اسسٹنٹ کنٹرولر مقرر ہوئے۔ اور اپریل، 1966ء میں اس عہدے سے ریٹائر ہوئے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد یعسوب کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنا لیا۔ عدم نے اپنی شاعری کا آغاز ان دونوں کیا تھا جب اردو شاعری کے آسمان پر اختر شیرانی، جوش ملیح آبادی اور حفیظ جالندھری جیسے روشن ستارے جگمگا رہے تھے۔ عدم نے بھی ان کی راہ پر چلتے ہوئے صرف رومانی شاعری کی اور بے حد مقبول ہوئے۔ اردو زبان کے اس رومانی شاعر نے10 مارچ1981ء میں وفات پائی۔ اور قبرستان ڈرائی پورٹ مغل پورہ کے صدر دروازے کے پاس دفن ہوئے۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR