Skip to content
اسرار الحق مجاز اسرار الحق مجاز

کرشمہ سازئ دل دیکھتا ہوں

کرشمہ سازئ دل دیکھتا ہوں تمہیں اپنے مقابل دیکھتا ہوں جہاں منزل کا امکاں ہی نہیں ہے وہاں آثار منزل دیکھتا ہوں صدا دی تو نے کیا جانے کہاں سے مگر میں جانب دل دیکھتا ہوں کہاں کا رہنما اور کیسی راہیں جدھر بڑھتا ہوں منزل دیکھتا ہوں اشارا ہے ترا طوفاں کی جانب مگر میں ہوں کہ ساحل دیکھتا ہوں محبت ہی محبت ہے جہاں پر محبت کی وہ منزل دیکھتا ہوں مرے ہاتھوں میں بھی ہے ساز لیکن ابھی میں رنگ محفل دیکھتا ہوں ترے ہاتھوں سے جو ٹوٹا تھا اک دن وہی ٹوٹا ہوا دل دیکھتا ہوں کبھی طوفاں ہی طوفاں ہے نظر میں کبھی ساحل ہی ساحل دیکھتا ہوں غرور حسن باطل پر نظر ہے نیاز عشق کامل دیکھتا ہوں مجازؔ اور حسن کے قدموں پہ سجدے مآل زعم باطل دیکھتا ہوں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR