Skip to content
اسرار الحق مجاز اسرار الحق مجاز

مری وفا کا ترا لطف بھی جواب نہیں

مری وفا کا ترا لطف بھی جواب نہیں مرے شباب کی قیمت ترا شباب نہیں یہ ماہتاب نہیں ہے کہ آفتاب نہیں سبھی ہے حسن مگر عشق کا جواب نہیں مری نگاہ میں جلوے ہیں جلوے ہی جلوے یہاں حجاب نہیں ہے یہاں نقاب نہیں جنوں بھی حد سے سوا شوق بھی ہے حد سے سوا یہ بات کیا ہے کہ میں مورد عتاب نہیں یہاں تو حسن کا دل بھی ہے غم سے صد پارہ میں کامیاب نہیں وہ بھی کامیاب نہیں یہاں تو رات کی بیداریاں مسلم ہیں مگر وہاں بھی حسیں انکھڑیوں میں خواب نہیں نہ پوچھئے مری دنیا کو میری دنیا میں خود آفتاب بھی ذرہ ہے آفتاب نہیں سب ہی ہیں مے کدۂ دہر میں خرد والے کوئی خراب نہیں ہے کوئی خراب نہیں مجازؔ کس کو میں سمجھاؤں کوئی کیا سمجھے کہ کامیاب محبت بھی کامیاب نہیں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR