Skip to content
اسرار الحق مجاز اسرار الحق مجاز

سینے میں ان کے جلوے چھپائے ہوئے تو ہیں

سینے میں ان کے جلوے چھپائے ہوئے تو ہیں ہم اپنے دل کو طور بنائے ہوئے تو ہیں تاثیر جذب شوق دکھائے ہوئے تو ہیں ہم تیرا ہر حجاب اٹھائے ہوئے تو ہیں ہاں کیا ہوا وہ حوصلۂ دید اہل دل دیکھو نا وہ نقاب اٹھائے ہوئے تو ہیں تیرے گناہ گار گناہ گار ہی سہی تیرے کرم کی آس لگائے ہوئے تو ہیں اللہ ری کامیابی آوارگان عشق خود گم ہوئے تو کیا اسے پائے ہوئے تو ہیں یوں تجھ کو اختیار ہے تاثیر دے نہ دے دست دعا ہم آج اٹھائے ہوئے تو ہیں ذکر ان کا گر زباں پہ نہیں ہے تو کیا ہوا اب تک نفس نفس میں سمائے ہوئے تو ہیں مٹتے ہوؤں کو دیکھ کے کیوں رو نہ دیں مجازؔ آخر کسی کے ہم بھی مٹائے ہوئے تو ہیں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR