Skip to content
اسرار الحق مجاز اسرار الحق مجاز

وہ نقاب آپ سے اٹھ جائے تو کچھ دور نہیں

وہ نقاب آپ سے اٹھ جائے تو کچھ دور نہیں ورنہ میری نگہ شوق بھی مجبور نہیں خاطر اہل نظر حسن کو منظور نہیں اس میں کچھ تیری خطا دیدۂ مہجور نہیں لاکھ چھپتے ہو مگر چھپ کے بھی مستور نہیں تم عجب چیز ہو نزدیک نہیں دور نہیں جرأت عرض پہ وہ کچھ نہیں کہتے لیکن ہر ادا سے یہ ٹپکتا ہے کہ منظور نہیں دل دھڑک اٹھتا ہے خود اپنی ہی ہر آہٹ پر اب قدم منزل جاناں سے بہت دور نہیں ہائے وہ وقت کہ جب بے پیے مدہوشی تھی ہائے یہ وقت کہ اب پی کے بھی مخمور نہیں حسن ہی حسن ہے جس سمت اٹھاتا ہوں نظر اب یہاں طور نہیں برق سر طور نہیں دیکھ سکتا ہوں جو آنکھوں سے وہ کافی ہے مجازؔ اہل عرفاں کی نوازش مجھے منظور نہیں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR