Skip to content
اسرار الحق مجاز اسرار الحق مجاز

نہیں یہ فکر کوئی رہبر کامل نہیں ملتا

نہیں یہ فکر کوئی رہبر کامل نہیں ملتا کوئی دنیا میں مانوس مزاج دل نہیں ملتا کبھی ساحل پہ رہ کر شوق طوفانوں سے ٹکرائیں کبھی طوفاں میں رہ کر فکر ہے ساحل نہیں ملتا یہ آنا کوئی آنا ہے کہ بس رسماً چلے آئے یہ ملنا خاک ملنا ہے کہ دل سے دل نہیں ملتا شکستہ پا کو مژدہ خستگان راہ کو مژدہ کہ رہبر کو سراغ جادۂ منزل نہیں ملتا وہاں کتنوں کو تخت و تاج کا ارماں ہے کیا کہیے جہاں سائل کو اکثر کاسۂ سائل نہیں ملتا یہ قتل عام اور بے اذن قتل عام کیا کہئے یہ بسمل کیسے بسمل ہیں جنہیں قاتل نہیں ملتا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR