Skip to content
اسرار الحق مجاز اسرار الحق مجاز

اذن خرام لیتے ہوئے آسماں سے ہم

اذن خرام لیتے ہوئے آسماں سے ہم ہٹ کر چلے ہیں رہ گزر کارواں سے ہم کیا پوچھتے ہو جھومتے آئے کہاں سے ہم پی کر اٹھے ہیں خمکدۂ آسماں سے ہم کیوں کر ہوا ہے فاش زمانہ پہ کیا کہیں وہ راز دل جو کہہ نہ سکے راز داں سے ہم ہمدم یہی ہے رہ گزر یار خوش خرام گزرے ہیں لاکھ بار اسی کہکشاں سے ہم کیا کیا ہوا ہے ہم سے جنوں میں نہ پوچھئے الجھے کبھی زمیں سے کبھی آسماں سے ہم ہر نرگس جمیل نے مخمور کر دیا پی کر اٹھے شراب ہر اک بوستاں سے ہم ٹھکرا دیئے ہیں عقل و خرد کے صنم کدے گھبرا چکے تھے کشمکش امتحاں سے ہم دیکھیں گے ہم بھی کون ہے سجدہ طراز شوق لے سر اٹھا رہے ہیں ترے آستاں سے ہم بخشی ہیں ہم کو عشق نے وہ جرأتیں مجازؔ ڈرتے نہیں سیاست اہل جہاں سے ہم

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR