Skip to content
اسرار الحق مجاز اسرار الحق مجاز

تسکین دل محزوں نہ ہوئی وہ سعئ کرم فرما بھی گئے

تسکین دل محزوں نہ ہوئی وہ سعئ کرم فرما بھی گئے اس سعئ کرم کو کیا کہیے بہلا بھی گئے تڑپا بھی گئے ہم عرض وفا بھی کر نہ سکے کچھ کہہ نہ سکے کچھ سن نہ سکے یاں ہم نے زباں ہی کھولی تھی واں آنکھ جھکی شرما بھی گئے آشفتگیٔ وحشت کی قسم حیرت کی قسم حسرت کی قسم اب آپ کہیں کچھ یا نہ کہیں ہم راز تبسم پا بھی گئے روداد غم الفت ان سے ہم کیا کہتے کیوں کر کہتے اک حرف نہ نکلا ہونٹوں سے اور آنکھ میں آنسو آ بھی گئے ارباب جنوں پر فرقت میں اب کیا کہئے کیا کیا گزری آئے تھے سواد الفت میں کچھ کھو بھی گئے کچھ پا بھی گئے یہ رنگ بہار عالم ہے کیوں فکر ہے تجھ کو اے ساقی محفل تو تری سونی نہ ہوئی کچھ اٹھ بھی گئے کچھ آ بھی گئے اس محفل کیف و مستی میں اس انجمن عرفانی میں سب جام بکف بیٹھے ہی رہے ہم پی بھی گئے چھلکا بھی گئے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR