Skip to content
احسان دانش احسان دانش

یہ تو نہیں کہ تم سے محبت نہیں مجھے

یہ تو نہیں کہ تم سے محبت نہیں مجھے اتنا ضرور ہے کہ شکایت نہیں مجھے میں ہوں کہ اشتیاق میں سر تا قدم نظر وہ ہیں کہ اک نظر کی اجازت نہیں مجھے آزادئ گناہ کی حسرت کے ساتھ ساتھ آزادئ خیال کی جرأت نہیں مجھے دوبھر ہے گرچہ جور عزیزاں سے زندگی لیکن خدا گواہ شکایت نہیں مجھے جس کا گریز شرط ہو تقریب دید میں اس ہوش اس نظر کی ضرورت نہیں مجھے جو کچھ گزر رہی ہے غنیمت ہے ہم نشیں اب زندگی پہ غور کی فرصت نہیں مجھے میں کیوں کسی کے عہد وفا کا یقیں کروں اتنی شدید غم کی ضرورت نہیں مجھے سجدے مرے خیال جزا سے ہیں ماورا مقصود بندگی سے تجارت نہیں مجھے میں اور دے سکوں نہ ترے غم کو زندگی ایسی تو زندگی سے محبت نہیں مجھے احسانؔ کون مجھ سے سوا ہے مرا عدو اپنے سوا کسی سے شکایت نہیں مجھے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR