Skip to content
احسان دانش احسان دانش

ہنگامۂ خودی سے تو بے نیاز ہو جا

ہنگامۂ خودی سے تو بے نیاز ہو جا گم ہو کے بے خودی میں آگاہ راز ہو جا حد بھی تو چاہیئے کچھ بے اعتنائیوں کی غارت گر تحمل تسکیں نواز ہو جا اے سرمدی ترانے ہر شے میں سوز بھر دے یہ کس نے کہہ دیا ہے پابند ساز ہو جا غیرت کی چلمنوں سے آواز آ رہی ہے محو نیاز مندی آ بے نیاز ہو جا آ مل کے پھر بنائیں مے خانۂ محبت میں جرعہ کش بنوں تو پیمانہ ساز ہو جا سینے میں سوز بن کر کب تک چھپا رہے گا عنوان رازداری تفصیل راز ہو جا اب سو چکی امیدیں اب تھک چکیں نگاہیں جان نیاز مندی مصروف ناز ہو جا سوز نظر سے چھلکیں نغمات راز ہستی اے عقدۂ تغافل روداد ناز ہو جا احسانؔ کاش اٹھیں یہ رنگ و بو کے پردے اے محفل حقیقت بزم مجاز ہو جا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR