Skip to content
احسان دانش احسان دانش

رہے جو زندگی میں زندگی کا آسرا ہو کر

رہے جو زندگی میں زندگی کا آسرا ہو کر وہی نکلے سریر آرا قیامت میں خدا ہو کر حقیقت در حقیقت بت کدے میں ہے نہ کعبہ میں نگاہ شوق دھوکے دے رہی ہے رہنما ہو کر مآل کار سے گلشن کی ہر پتی لرزتی ہے کہ آخر رنگ و بو اڑ جائیں گے اک دن ہوا ہو کر ابھی کل تک جوانی کے خمستاں تھے نگاہوں میں یہ دنیا دو ہی دن میں رہ گئی ہے کیا سے کیا ہو کر مرے سجدوں کی یا رب تشنہ کامی کیوں نہیں جاتی یہ کیا بے اعتنائی اپنے بندے سے خدا ہو کر سرشت دل میں کس نے کوٹ کر بھر دی ہے بیتابی ازل میں کون یا رب مجھ سے بیٹھا تھا خفا ہو کر یہ پچھلی رات یہ خاموشیاں یہ ڈوبتے تارے نگاہ شوق بہکی پھر رہی ہے التجا ہو کر بلا سے کچھ ہو ہم احسانؔ اپنی خو نہ چھوڑیں گے ہمیشہ بے وفاؤں سے ملیں گے با وفا ہو کر

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR