Skip to content
احسان دانش احسان دانش

بچھڑ کر ان سے یوں غم میں گزاری زندگی ہم نے

بچھڑ کر ان سے یوں غم میں گزاری زندگی ہم نے سحر تاریک دیکھی سرخ پائی چاندنی ہم نے ہمیں دعویٰ نہیں تنہا نباہی دوستی ہم نے محبت کو سنبھالا ہے کبھی تم نے کبھی ہم نے خوشی غم میں نظر آئی خوشی میں غم نظر آیا ابھی دنیا پہ ڈالی تھی نگاہ سرسری ہم نے بڑی بے چارگی نکلی بہت ہی نارسی پائی ازل کے روز بڑھ کر لے تو لی تھی بندگی ہم نے جہاں ساز محبت پر مغنی گا نہیں سکتا وہاں نغمہ الاپا ہے کبھی تم نے کبھی ہم نے تمہیں ہو گے نگاہ شوق کا مرکز تمہیں ہو گے اگر اس زندگی کے بعد پائی زندگی ہم نے ہمارے سامنے ہر وقت انجام شکایت تھی کہی کو ان کہی کر دی سنی کو ان سنی ہم نے بھرے گی اس میں رنگ احسانؔ دنیا انقلابوں سے لہو سے اپنے اک تصویر ایسی کھینچ دیں ہم نے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR