Skip to content
احسان دانش احسان دانش

ہزاروں غم ہیں اس منزل میں منزل دیکھنے والے

ہزاروں غم ہیں اس منزل میں منزل دیکھنے والے کلیجہ تھام لے اپنا مرا دل دیکھنے والے یہ دل والوں کو تعلیم سجود پائے جاناں ہے سر ہر موج کو برپائے ساحل دیکھنے والے ہر اک ذرے میں پوشیدہ ہے اک طغیان مدہوشی سنبھل کر دیکھنا پیمانۂ دل دیکھنے والے مٹاتا جا رہا ہوں نقش پا صحرا نوردی میں کہاں ڈھونڈیں گے مجھ کو میری منزل دیکھنے والے تیرے دل میں ہزاروں محفلیں جلووں کی پنہاں ہیں فلک پر انجم تاباں کی محفل دیکھنے والے فشار ضبط سے لیلیٰ کہیں مجنوں نہ ہو جائے نہ دیکھ اب سوئے محمل سوئے محمل دیکھنے والے کسی کا عکس ہوں احسانؔ مراعات حقیقت میں مجھے سمجھیں گے کیا تصویر باطل دیکھنے والے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR