Skip to content
احسان دانش احسان دانش

نظر فریب قضا کھا گئی تو کیا ہوگا

نظر فریب قضا کھا گئی تو کیا ہوگا حیات موت سے ٹکرا گئی تو کیا ہوگا بزعم ہوش تجلی کی جستجو بے سود جنوں کی زد پہ خرد آ گئی تو کیا ہوگا نئی سحر کے بہت لوگ منتظر ہیں مگر نئی سحر بھی جو کجلا گئی تو کیا ہوگا نہ رہنماؤں کی مجلس میں لے چلو مجھ کو میں بے ادب ہوں ہنسی آ گئی تو کیا ہوگا شباب لالہ و گل کو پکارنے والو خزاں سرشت بہار آ گئی تو کیا ہوگا خوشی چھنی ہے تو غم کا بھی اعتماد نہ کر جو روح غم سے بھی اکتا گئی تو کیا ہوگا یہ فکر کر کہ ان آسودگی کے دھوکوں میں تری خودی کو بھی موت آ گئی تو کیا ہوگا لرز رہے ہیں جگر جس سے کوہساروں کے اگر وہ لہر یہاں آ گئی تو کیا ہوگا وہ موت جس کی ہم احسانؔ سن رہے ہیں خبر رموز زیست بھی سمجھا گئی تو کیا ہوگا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR