Skip to content
احسان دانش احسان دانش

ہجوم رنج سے دل کو مسرت ہوتی جاتی ہے

ہجوم رنج سے دل کو مسرت ہوتی جاتی ہے کہ مجھ پر آئنہ اپنی حقیقت ہوتی جاتی ہے یہ کس تعمیر ناقص کی بھری جاتی ہیں بنیادیں کہ دنیا بے چراغ آدمیت ہوتی جاتی ہے وہ بے پردہ حریم شاعری میں آتے جاتے ہیں مرتب میری تاریخ‌‌ محبت ہوتی جاتی ہے میں جتنا ان کے اسباب جفا پر غور کرتا ہوں مجھے اپنی وفاؤں پر ندامت ہوتی جاتی ہے بہ ایں حالات مایوسی بہ ایں اوصاف محرومی محبت ہے کہ محتاج محبت ہوتی جاتی ہے زباں سی لیں ترے کہنے سے لیکن اس کو کیا کیجے شکایت جب نہیں ہوتی حکایت ہوتی جاتی ہے ہے میرا عشق یک در گیر محکم گیر سے بالا مری نظروں میں دنیا خوب صورت ہوتی جاتی ہے ارے توبہ گناہوں کے سیہ خوابوں سے بیداری کہ آنکھیں کھلتی جاتی ہیں ندامت ہوتی جاتی ہے یوں ہی تجدید پیمان وفا کیجے مرے ہم دم بڑی آسان تشریح محبت ہوتی جاتی ہے محبت رفتہ رفتہ ڈھل رہی ہے وضع داری میں یہ کس رفتار سے برپا قیامت ہوتی جاتی ہے جسے تصویر کہنا کفر ہے آئین الفت میں وہی تنویر معبود محبت ہوتی جاتی ہے مآل رنج و راحت دیکھتا جاتا ہے دل جتنا تمنا ماورائے رنج و راحت ہوتی جاتی ہے نہ ہو میرے نہ تم مجھ کو کسی کا ہونے دیتے ہو قیامت کیا یہ بالائے قیامت ہوتی جاتی ہے بحمد اللہ میں احسانؔ اس منزل پہ آ پہنچا مصیبت جب نہیں ہوتی مصیبت ہوتی جاتی ہے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR