Skip to content
احسان دانش احسان دانش

زندگی میں اس کو کیف زندگی حاصل نہیں

زندگی میں اس کو کیف زندگی حاصل نہیں جس کا دل راز و نیاز عشق کے قابل نہیں حسن کے پردے میں ہو سکتا نہیں ہرگز قرار روز اول سے یہ لیلیٰ خوگر محمل نہیں قدر کر دل کی کہ درگاہ خدا میں اے ندیم دو جہاں کی نعمتیں حاضر ہیں لیکن دل نہیں ہوشیار اے مست و مدہوش جوانی ہوشیار عشق وہ دریا ہے جو منت کش ساحل نہیں ضبط نالہ ضبط گریہ ضبط الفت ضبط شوق کس طرح کہہ دوں کہ یہ آسانیاں مشکل نہیں اپنا رستہ اپنی دھن اپنا تصور اپنا شوق کوئی بھی رہبرو یہاں بیگانۂ منزل نہیں ہے تصور عشرت ماضی کا آئینہ بدست دل وہی دل ہے مگر وہ گرمئ محفل نہیں دیر کیا ہے آ مرے دل میں سما جا برق ناز شکوہ سنجی فطرت احسان میں داخل نہیں التماس شوق پر احسانؔ محشر ڈھ گیا ان کا شرما کر یہ کہنا میں ترے قابل نہیں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR