Skip to content
احسان دانش احسان دانش

وفائیں کر کے جفاؤں کا غم اٹھائے جا

وفائیں کر کے جفاؤں کا غم اٹھائے جا اسی طرح سے زمانے کو آزمائے جا کسی میں اپنی صفت کے سوا کمال نہیں جدھر اشارۂ فطرت ہو سر جھکائے جا وہ لو رباب سے نکلی دھواں اٹھا دل سے وفا کا راگ اسی دھن میں گنگنائے جا نظر کے ساتھ محبت بدل نہیں سکتی نظر بدل کے محبت کو آزمائے جا خودی عشق نے جس دن سے کھول دیں آنکھیں ہے آنسوؤں کا تقاضا کہ مسکرائے جا نہیں ہے غم تو محبت کی تربیت ناقص حوادث آئیں تو نرمی سے پیش آئے جا تھی ابتدا میں یہ تادیب مفلسی مجھ کو غلام رہ کے غلامی پہ مسکرائے جا بدل نہ راہ خرد کے فریب میں آ کر جنوں کے نقش قدم پر قدم بڑھائے جا امید و یاس میں جینا ہے عشق کا مقصود اسی مقام مقدس پہ تلملائے جا چمن میں فرصت و تسکیں ہے موت کا پیغام سکوں پسند نہ کر آشیاں بنائے جا یہی ہے لطف محبت یہی ہے کیف حیات حقیقتوں کی بنا پر فریب کھائے جا وفا کا خواب ہے احسانؔ خواب بے تعبیر وفائیں کر کے مقدر کو آزمائے جا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR