Skip to content
احسان دانش احسان دانش

بسا اوقات مایوسی میں یہ عالم بھی ہوتا ہے

بسا اوقات مایوسی میں یہ عالم بھی ہوتا ہے تبسم کی تہوں میں اہتمام غم بھی ہوتا ہے خوشی تنہا نہیں آتی جلو میں غم بھی ہوتا ہے جہاں ہنستی ہیں کلیاں گریۂ شبنم بھی ہوتا ہے نئی تہذیب کے معمار شاید اس سے غافل ہیں بہ ایں آثار عالم درہم و برہم بھی ہوتا ہے جو آنکھیں گھونگھٹوں میں روز کے فاقوں سے پر نم ہیں ان آنکھوں میں فسون عصمت مریم بھی ہوتا ہے بہ ایمائے خرد تم دیکھتے ہو جس کو نفرت سے وہ دیوانہ خرد کی اصل کا محرم بھی ہوتا ہے رباب زندگی کے زمزموں پر جھومنے والے ہر اک نغمے میں نا معلوم سا ماتم بھی ہوتا ہے وہ انساں ناز کرتا ہے جو اول سے شرافت پر بہکتا ہے تو ننگ عظمت آدم بھی ہوتا ہے جوانی سیل شعر و بادۂ نغمہ سہی لیکن یہ طوفان لطافت خود بخود مدھم بھی ہوتا ہے جسے کوئی سمجھ لے سادگی سے حاصل ہستی وہ جب حاصل نہیں ہوتا تو آخر غم بھی ہوتا ہے تبسم پھول برساتا ہے جن رنگین ہونٹوں سے انہی ہونٹوں پہ اک دن نالۂ پیہم بھی ہوتا ہے بجز ذات خدا احسانؔ کوئی بھی نہیں اپنا سنا تھا لاکھ دشمن ہوں تو اک ہمدم بھی ہوتا ہے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR