Skip to content
احسان دانش احسان دانش

جلا ہے ہائے کس جان چمن کی شمع محفل سے

جلا ہے ہائے کس جان چمن کی شمع محفل سے مہک پھولوں کی آتی ہے شرار آتش دل سے یہ دامان حوادث سے قیامت تک نہ گل ہوگا چراغ دل مرا روشن ہے ان کی شمع محفل سے جناب خضر ہم کو خاک رستے پر لگائیں گے کہ منزل بے خودوں کی ہے معرا قید منزل سے ٹھہر بھی اے خیال حشر اور اک جام پینے دے سرکتا ہے ابھی ظلمت کا پردہ خانۂ دل سے سحر نے لے کے انگڑائی طلسم ناز شب توڑا فلک پر حسن کی شمعیں اٹھیں تاروں کی محفل سے بڑھا ہے کون یہ گرداب کی خوراک ہونے کو کہ اٹھا شور ماتم یک بیک انبوہ ساحل سے مری بالیں سے اٹھ کر رونے والو یہ بھی سوچا ہے چلا ہوں کس کی محفل میں اٹھا ہوں کس کی محفل سے ہے اس کمبخت کو ضد سوز باطن سے پگھل جاؤں نگاہوں نے تمہاری کہہ دیا ہے کیا مرے دل سے نہ دامن گیر دل ہو نا خدا پھر کوئی نظارہ خدا کے واسطے کشتی بڑھا آغوش ساحل سے سپرد بیخودی کر دے فرائض عقل خود بیں کے ہٹا دے اس سیہ باطن کا پہرا خانۂ دل سے ہر اک ذرہ ہے دل اے جانے والے دیکھ کر چلنا ہزاروں ہستیاں لپٹی پڑی ہیں خاک منزل سے مری بے باک نظریں ان کی جانب اٹھ ہی جاتی ہیں ابھی احسانؔ میں واقف نہیں آداب محفل سے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR