Skip to content
احسان دانش احسان دانش

اٹھا ہوں اک ہجوم تمنا لئے ہوئے

اٹھا ہوں اک ہجوم تمنا لئے ہوئے دنیا سے جا رہا ہوں میں دنیا لئے ہوئے مدت سے گرچہ جلوہ‌‌ گہ طور سے خموش آنکھیں ہیں اب بھی ذوق تماشا لئے ہوئے دنیائے آرزو سے کنارہ تو کر کے دیکھ دنیا کھڑی ہے دولت دنیا لئے ہوئے روز ازل سے عشق ہے ناکام آرزو دل ہے مگر ہجوم تمنا لئے ہوئے اے کم نگاہ دیدۂ دل سے نگاہ کر ہر ذرہ ہے حقیقت صحرا لئے ہوئے ہستی کی صبح کون سی محفل کا ہے مآل آنکھیں کھلی ہیں حسرت جلوہ لئے ہوئے دن بھر مری نظر میں ہے وہ یوسف بہار آتی ہے رات خواب زلیخا لئے ہوئے دل پھر چلا ہے لے کے ترے آستاں کی سمت اپنی شکستگی کا سہارا لئے ہوئے وہ دن کہاں کہ تھی مجھے جینے کی آرزو پھرتا ہوں اب تو دل کا جنازا لئے ہوئے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR