Skip to content
احسان دانش احسان دانش

آنکھ میں آنسو ہیں احساس مسرت دل میں ہے

آنکھ میں آنسو ہیں احساس مسرت دل میں ہے ایک فردوس نظارہ آپ کی محفل میں ہے ہر جفا تیری مناسب ہر ستم تیرا درست اب وہی میری تمنا ہے جو تیرے دل میں ہے جب بجز محبوب ہو جاتی ہے اوجھل کائنات اک مقام ایسا بھی جذب شوق کی منزل میں ہے فصل گل میں بے تحاشا ہنسنے والو ہوشیار اضطراب دل کا پہلو بھی سکون دل میں ہے جس کو دوری سے حضوری میں سوا ہو اضطراب وہ پریشان محبت کس قدر مشکل میں ہے دہر کے ہنگامۂ شیخ و برہمن سے بلند اور بھی ہنگامہ اک گرداب نوح دل میں ہے اب کوئی شایان‌ جلوہ ہے نہ شایان کلام تو اسی منزل میں بہتر ہے کہ جس منزل میں ہے ناسزا ہے اس کے جلووں کی نزاکت کے لئے وہ غم حاصل جو تیرے عشق کے حاصل میں ہے میں تو خود اٹھنے کو ہوں بدلو نہ انداز نظر تم جو کہتے ہچکچاتے ہو وہ میرے دل میں ہے اپنے مرکز سے ستاروں پر جو کرتا ہوں نظر جس کو جس منزل میں چھوڑا تھا اسی منزل میں ہے موم کر دیتی ہے جو فولاد و آہن کا جگر وہ بھی اک جھنکار آواز شکست دل میں ہے کون ہے احسانؔ میری زندگی کا رازدار کیا کہوں کس طرح مرنے کی تمنا دل میں ہے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR