Skip to content
جانثار اختر جانثار اختر

مدت ہوئی اس جان حیا نے ہم سے یہ اقرار کیا

مدت ہوئی اس جان حیا نے ہم سے یہ اقرار کیا جتنے بھی بد نام ہوئے ہم اتنا اس نے پیار کیا پہلے بھی خوش چشموں میں ہم چوکنا سے رہتے تھے تیری سوئی آنکھوں نے تو اور ہمیں ہوشیار کیا جاتے جاتے کوئی ہم سے اچھے رہنا کہہ تو گیا پوچھے لیکن پوچھنے والے کس نے یہ بیمار کیا قطرہ قطرہ صرف ہوا ہے عشق میں اپنے دل کا لہو شکل دکھائی تب اس نے جب آنکھوں کو خوں بار کیا ہم پر کتنی بار پڑے یہ دورے بھی تنہائی کے جو بھی ہم سے ملنے آیا ملنے سے انکار کیا عشق میں کیا نقصان نفع ہے ہم کو کیا سمجھاتے ہو ہم نے ساری عمر ہی یارو دل کا کاروبار کیا محفل پر جب نیند سی چھائی سب کے سب خاموش ہوئے ہم نے تب کچھ شعر سنایا لوگوں کو بے دار کیا اب تم سوچو اب تم جانو جو چاہو اب رنگ بھرو ہم نے تو اک نقشہ کھینچا اک خاکہ تیار کیا دیش سے جب پردیش سدھارے ہم پر یہ بھی وقت پڑا نظمیں چھوڑی غزلیں چھوڑی گیتوں کا بیوپار کیا
جانثار اختر

جانثار اختر

View profile

جاں نثار اختر (ولادت: 18 فروری 1914ء - وفات: 19 اگست 1976ء) ایک معروف ترقی پسند شاعر اور نغمہ نگار تھے۔جانثار اختر 18 فروری 1914ء کو گوالیار (بھارت) میں پیدا ہونے۔ ان کے والد مضطر خیر آبادی اور تایا بسمل خیر آبادی دونوں شاعر تھے۔جانثار اختر نے میٹرک کے بعد علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا تھا۔ یہاں سے انہوں نے بی اے آنرز اور ایم اے کی اسناد حاصل کیں۔جانثار اختر نے وکٹوریہ کالج گوالیار میں اردو کے لیکچرر کی حیثیت سے کام کیا۔1949ء میں جانثار اختر نے تدریس سے استعفیٰ دیا۔ وہ ممبئی چلے گئے۔ ممبئی آنے کے ان کے دو عزائم تھے: ایک فلمی نغمہ نگاری اور دوسرا اپنے شعری مجموعوں کی اشاعت۔ ممبئی میں وہ ملک راج آنند، کرشن چندر ،راجندر سنگھ بیدی اور عصمت چغتائی اور دیگر ترقی پسند ادیبوں سے جاملے تھے۔ جانثار اختر کے شعری مجموعوں میں ’’نذر بتاں‘‘، ’’سلاسل‘‘،’’جاوداں‘‘،’’پچھلی پہر‘‘،’’گھر آنگن‘‘،اور ’’خاک دل‘‘ شامل ہیں۔’’خاک دل‘‘پر انہیں 1976میں ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ ملا۔ جانثار اختر نے مجموعی طور پر 151فلمی گیت لکھے۔ انہوں نے زیادہ تر سی رام چندر،اوپی نیر اور خیام جسے سنگیت کاروں کے ساتھ کام کیا۔ 1976ء میں وہ رضیہ سلطان فلم کے نغمے اپنی زندگی کے آخری فلم کے طور پر لکھے تھے۔جانثار اختر کا انتقال 19 اگست 1976ء میں ہوا تھا۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR