Skip to content
جانثار اختر جانثار اختر

موج گل موج صبا موج سحر لگتی ہے

موج گل موج صبا موج سحر لگتی ہے سر سے پا تک وہ سماں ہے کہ نظر لگتی ہے ہم نے ہر گام پہ سجدوں کے جلائے ہیں چراغ اب ہمیں تیری گلی راہ گزر لگتی ہے لمحے لمحے میں بسی ہے تری یادوں کی مہک آج کی رات تو خوشبو کا سفر لگتی ہے جل گیا اپنا نشیمن تو کوئی بات نہیں دیکھنا یہ ہے کہ اب آگ کدھر لگتی ہے ساری دنیا میں غریبوں کا لہو بہتا ہے ہر زمیں مجھ کو مرے خون سے تر لگتی ہے کوئی آسودہ نہیں اہل سیاست کے سوا یہ صدی دشمن ارباب ہنر لگتی ہے واقعہ شہر میں کل تو کوئی ایسا نہ ہوا یہ تو اخبار کے دفتر کی خبر لگتی ہے لکھنؤ کیا تری گلیوں کا مقدر تھا یہی ہر گلی آج تری خاک بسر لگتی ہے
جانثار اختر

جانثار اختر

View profile

جاں نثار اختر (ولادت: 18 فروری 1914ء - وفات: 19 اگست 1976ء) ایک معروف ترقی پسند شاعر اور نغمہ نگار تھے۔جانثار اختر 18 فروری 1914ء کو گوالیار (بھارت) میں پیدا ہونے۔ ان کے والد مضطر خیر آبادی اور تایا بسمل خیر آبادی دونوں شاعر تھے۔جانثار اختر نے میٹرک کے بعد علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا تھا۔ یہاں سے انہوں نے بی اے آنرز اور ایم اے کی اسناد حاصل کیں۔جانثار اختر نے وکٹوریہ کالج گوالیار میں اردو کے لیکچرر کی حیثیت سے کام کیا۔1949ء میں جانثار اختر نے تدریس سے استعفیٰ دیا۔ وہ ممبئی چلے گئے۔ ممبئی آنے کے ان کے دو عزائم تھے: ایک فلمی نغمہ نگاری اور دوسرا اپنے شعری مجموعوں کی اشاعت۔ ممبئی میں وہ ملک راج آنند، کرشن چندر ،راجندر سنگھ بیدی اور عصمت چغتائی اور دیگر ترقی پسند ادیبوں سے جاملے تھے۔ جانثار اختر کے شعری مجموعوں میں ’’نذر بتاں‘‘، ’’سلاسل‘‘،’’جاوداں‘‘،’’پچھلی پہر‘‘،’’گھر آنگن‘‘،اور ’’خاک دل‘‘ شامل ہیں۔’’خاک دل‘‘پر انہیں 1976میں ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ ملا۔ جانثار اختر نے مجموعی طور پر 151فلمی گیت لکھے۔ انہوں نے زیادہ تر سی رام چندر،اوپی نیر اور خیام جسے سنگیت کاروں کے ساتھ کام کیا۔ 1976ء میں وہ رضیہ سلطان فلم کے نغمے اپنی زندگی کے آخری فلم کے طور پر لکھے تھے۔جانثار اختر کا انتقال 19 اگست 1976ء میں ہوا تھا۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR