Skip to content
جانثار اختر جانثار اختر

تم پہ کیا بیت گئی کچھ تو بتاؤ یارو

تم پہ کیا بیت گئی کچھ تو بتاؤ یارو میں کوئی غیر نہیں ہوں کہ چھپاؤ یارو ان اندھیروں سے نکلنے کی کوئی راہ کرو خون دل سے کوئی مشعل ہی جلاؤ یارو ایک بھی خواب نہ ہو جن میں وہ آنکھیں کیا ہیں اک نہ اک خواب تو آنکھوں میں بساؤ یارو بوجھ دنیا کا اٹھاؤں گا اکیلا کب تک ہو سکے تم سے تو کچھ ہاتھ بٹاؤ یارو زندگی یوں تو نہ بانہوں میں چلی آئے گی غم دوراں کے ذرا ناز اٹھاؤ یارو عمر بھر قتل ہوا ہوں میں تمہاری خاطر آخری وقت تو سولی نہ چڑھاؤ یارو اور کچھ دیر تمہیں دیکھ کے جی لوں ٹھہرو میری بالیں سے ابھی اٹھ کے نہ جاؤ یارو
جانثار اختر

جانثار اختر

View profile

جاں نثار اختر (ولادت: 18 فروری 1914ء - وفات: 19 اگست 1976ء) ایک معروف ترقی پسند شاعر اور نغمہ نگار تھے۔جانثار اختر 18 فروری 1914ء کو گوالیار (بھارت) میں پیدا ہونے۔ ان کے والد مضطر خیر آبادی اور تایا بسمل خیر آبادی دونوں شاعر تھے۔جانثار اختر نے میٹرک کے بعد علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا تھا۔ یہاں سے انہوں نے بی اے آنرز اور ایم اے کی اسناد حاصل کیں۔جانثار اختر نے وکٹوریہ کالج گوالیار میں اردو کے لیکچرر کی حیثیت سے کام کیا۔1949ء میں جانثار اختر نے تدریس سے استعفیٰ دیا۔ وہ ممبئی چلے گئے۔ ممبئی آنے کے ان کے دو عزائم تھے: ایک فلمی نغمہ نگاری اور دوسرا اپنے شعری مجموعوں کی اشاعت۔ ممبئی میں وہ ملک راج آنند، کرشن چندر ،راجندر سنگھ بیدی اور عصمت چغتائی اور دیگر ترقی پسند ادیبوں سے جاملے تھے۔ جانثار اختر کے شعری مجموعوں میں ’’نذر بتاں‘‘، ’’سلاسل‘‘،’’جاوداں‘‘،’’پچھلی پہر‘‘،’’گھر آنگن‘‘،اور ’’خاک دل‘‘ شامل ہیں۔’’خاک دل‘‘پر انہیں 1976میں ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ ملا۔ جانثار اختر نے مجموعی طور پر 151فلمی گیت لکھے۔ انہوں نے زیادہ تر سی رام چندر،اوپی نیر اور خیام جسے سنگیت کاروں کے ساتھ کام کیا۔ 1976ء میں وہ رضیہ سلطان فلم کے نغمے اپنی زندگی کے آخری فلم کے طور پر لکھے تھے۔جانثار اختر کا انتقال 19 اگست 1976ء میں ہوا تھا۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR