Skip to content
جانثار اختر جانثار اختر

طلوع صبح ہے نظریں اٹھا کے دیکھ ذرا

طلوع صبح ہے نظریں اٹھا کے دیکھ ذرا شکست ظلمت شب مسکرا کے دیکھ ذرا غم بہار و غم یار ہی نہیں سب کچھ غم جہاں سے بھی دل کو لگا کے دیکھ ذرا بہار کون سی سوغات لے کے آئی ہے ہمارے زخم تمنا تو آ کے دیکھ ذرا ہر ایک سمت سے اک آفتاب ابھرے گا چراغ دیر و حرم تو بجھا کے دیکھ ذرا وجود عشق کی تاریخ کا پتہ تو چلے ورق الٹ کے تو ارض و سما کے دیکھ ذرا ملے تو تو ہی ملے اور کچھ قبول نہیں جہاں میں حوصلے اہل وفا کے دیکھ ذرا تری نظر سے ہے رشتہ مرے گریباں کا کدھر ہے میری طرف مسکرا کے دیکھ ذرا
جانثار اختر

جانثار اختر

View profile

جاں نثار اختر (ولادت: 18 فروری 1914ء - وفات: 19 اگست 1976ء) ایک معروف ترقی پسند شاعر اور نغمہ نگار تھے۔جانثار اختر 18 فروری 1914ء کو گوالیار (بھارت) میں پیدا ہونے۔ ان کے والد مضطر خیر آبادی اور تایا بسمل خیر آبادی دونوں شاعر تھے۔جانثار اختر نے میٹرک کے بعد علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا تھا۔ یہاں سے انہوں نے بی اے آنرز اور ایم اے کی اسناد حاصل کیں۔جانثار اختر نے وکٹوریہ کالج گوالیار میں اردو کے لیکچرر کی حیثیت سے کام کیا۔1949ء میں جانثار اختر نے تدریس سے استعفیٰ دیا۔ وہ ممبئی چلے گئے۔ ممبئی آنے کے ان کے دو عزائم تھے: ایک فلمی نغمہ نگاری اور دوسرا اپنے شعری مجموعوں کی اشاعت۔ ممبئی میں وہ ملک راج آنند، کرشن چندر ،راجندر سنگھ بیدی اور عصمت چغتائی اور دیگر ترقی پسند ادیبوں سے جاملے تھے۔ جانثار اختر کے شعری مجموعوں میں ’’نذر بتاں‘‘، ’’سلاسل‘‘،’’جاوداں‘‘،’’پچھلی پہر‘‘،’’گھر آنگن‘‘،اور ’’خاک دل‘‘ شامل ہیں۔’’خاک دل‘‘پر انہیں 1976میں ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ ملا۔ جانثار اختر نے مجموعی طور پر 151فلمی گیت لکھے۔ انہوں نے زیادہ تر سی رام چندر،اوپی نیر اور خیام جسے سنگیت کاروں کے ساتھ کام کیا۔ 1976ء میں وہ رضیہ سلطان فلم کے نغمے اپنی زندگی کے آخری فلم کے طور پر لکھے تھے۔جانثار اختر کا انتقال 19 اگست 1976ء میں ہوا تھا۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR