Skip to content
جانثار اختر جانثار اختر

ہم سے بھاگا نہ کرو دور غزالوں کی طرح

ہم سے بھاگا نہ کرو دور غزالوں کی طرح ہم نے چاہا ہے تمہیں چاہنے والوں کی طرح خودبخود نیند سی آنکھوں میں گھلی جاتی ہے مہکی مہکی ہے شب غم ترے بالوں کی طرح تیرے بن رات کے ہاتھوں پہ یہ تاروں کے ایاغ خوبصورت ہیں مگر زہر کے پیالوں کی طرح اور کیا اس سے زیادہ کوئی نرمی برتوں دل کے زخموں کو چھوا ہے ترے گالوں کی طرح گنگناتے ہوئے اور آ کبھی ان سینوں میں تیری خاطر جو مہکتے ہیں شوالوں کی طرح تیری زلفیں تری آنکھیں ترے ابرو ترے لب اب بھی مشہور ہیں دنیا میں مثالوں کی طرح ہم سے مایوس نہ ہو اے شب دوراں کہ ابھی دل میں کچھ درد چمکتے ہیں اجالوں کی طرح مجھ سے نظریں تو ملاؤ کہ ہزاروں چہرے میری آنکھوں میں سلگتے ہیں سوالوں کی طرح اور تو مجھ کو ملا کیا مری محنت کا صلہ چند سکے ہیں مرے ہاتھ میں چھالوں کی طرح جستجو نے کسی منزل پہ ٹھہرنے نہ دیا ہم بھٹکتے رہے آوارہ خیالوں کی طرح زندگی جس کو ترا پیار ملا وہ جانے ہم تو ناکام رہے چاہنے والوں کی طرح
جانثار اختر

جانثار اختر

View profile

جاں نثار اختر (ولادت: 18 فروری 1914ء - وفات: 19 اگست 1976ء) ایک معروف ترقی پسند شاعر اور نغمہ نگار تھے۔جانثار اختر 18 فروری 1914ء کو گوالیار (بھارت) میں پیدا ہونے۔ ان کے والد مضطر خیر آبادی اور تایا بسمل خیر آبادی دونوں شاعر تھے۔جانثار اختر نے میٹرک کے بعد علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا تھا۔ یہاں سے انہوں نے بی اے آنرز اور ایم اے کی اسناد حاصل کیں۔جانثار اختر نے وکٹوریہ کالج گوالیار میں اردو کے لیکچرر کی حیثیت سے کام کیا۔1949ء میں جانثار اختر نے تدریس سے استعفیٰ دیا۔ وہ ممبئی چلے گئے۔ ممبئی آنے کے ان کے دو عزائم تھے: ایک فلمی نغمہ نگاری اور دوسرا اپنے شعری مجموعوں کی اشاعت۔ ممبئی میں وہ ملک راج آنند، کرشن چندر ،راجندر سنگھ بیدی اور عصمت چغتائی اور دیگر ترقی پسند ادیبوں سے جاملے تھے۔ جانثار اختر کے شعری مجموعوں میں ’’نذر بتاں‘‘، ’’سلاسل‘‘،’’جاوداں‘‘،’’پچھلی پہر‘‘،’’گھر آنگن‘‘،اور ’’خاک دل‘‘ شامل ہیں۔’’خاک دل‘‘پر انہیں 1976میں ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ ملا۔ جانثار اختر نے مجموعی طور پر 151فلمی گیت لکھے۔ انہوں نے زیادہ تر سی رام چندر،اوپی نیر اور خیام جسے سنگیت کاروں کے ساتھ کام کیا۔ 1976ء میں وہ رضیہ سلطان فلم کے نغمے اپنی زندگی کے آخری فلم کے طور پر لکھے تھے۔جانثار اختر کا انتقال 19 اگست 1976ء میں ہوا تھا۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR