Skip to content
جانثار اختر جانثار اختر

آنکھیں چرا کے ہم سے بہار آئے یہ نہیں

آنکھیں چرا کے ہم سے بہار آئے یہ نہیں حصے میں اپنے صرف غبار آئے یہ نہیں کوئے غم حیات میں سب عمر کاٹ دی تھوڑا سا وقت واں بھی گزار آئے یہ نہیں خود عشق قرب جسم بھی ہے قرب‌‌ جاں کے ساتھ ہم دور ہی سے ان کو پکار آئے یہ نہیں آنکھوں میں دل کھلے ہوں تو موسم کی قید کیا فصل بہار ہی میں بہار آئے یہ نہیں اب کیا کریں کہ حسن جہاں ہے عزیز ہے تیرے سوا کسی پہ نہ پیار آئے یہ نہیں وعدوں کو خون دل سے لکھو تب تو بات ہے کاغذ پہ قسمتوں کو سنوار آئے یہ نہیں کچھ روز اور کل کی مروت میں کاٹ لیں دل کو یقین وعدۂ یار آئے یہ نہیں
جانثار اختر

جانثار اختر

View profile

جاں نثار اختر (ولادت: 18 فروری 1914ء - وفات: 19 اگست 1976ء) ایک معروف ترقی پسند شاعر اور نغمہ نگار تھے۔جانثار اختر 18 فروری 1914ء کو گوالیار (بھارت) میں پیدا ہونے۔ ان کے والد مضطر خیر آبادی اور تایا بسمل خیر آبادی دونوں شاعر تھے۔جانثار اختر نے میٹرک کے بعد علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا تھا۔ یہاں سے انہوں نے بی اے آنرز اور ایم اے کی اسناد حاصل کیں۔جانثار اختر نے وکٹوریہ کالج گوالیار میں اردو کے لیکچرر کی حیثیت سے کام کیا۔1949ء میں جانثار اختر نے تدریس سے استعفیٰ دیا۔ وہ ممبئی چلے گئے۔ ممبئی آنے کے ان کے دو عزائم تھے: ایک فلمی نغمہ نگاری اور دوسرا اپنے شعری مجموعوں کی اشاعت۔ ممبئی میں وہ ملک راج آنند، کرشن چندر ،راجندر سنگھ بیدی اور عصمت چغتائی اور دیگر ترقی پسند ادیبوں سے جاملے تھے۔ جانثار اختر کے شعری مجموعوں میں ’’نذر بتاں‘‘، ’’سلاسل‘‘،’’جاوداں‘‘،’’پچھلی پہر‘‘،’’گھر آنگن‘‘،اور ’’خاک دل‘‘ شامل ہیں۔’’خاک دل‘‘پر انہیں 1976میں ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ ملا۔ جانثار اختر نے مجموعی طور پر 151فلمی گیت لکھے۔ انہوں نے زیادہ تر سی رام چندر،اوپی نیر اور خیام جسے سنگیت کاروں کے ساتھ کام کیا۔ 1976ء میں وہ رضیہ سلطان فلم کے نغمے اپنی زندگی کے آخری فلم کے طور پر لکھے تھے۔جانثار اختر کا انتقال 19 اگست 1976ء میں ہوا تھا۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR