Skip to content
جانثار اختر جانثار اختر

آئے کیا کیا یاد نظر جب پڑتی ان دالانوں پر

آئے کیا کیا یاد نظر جب پڑتی ان دالانوں پر اس کا کاغذ چپکا دینا گھر کے روشن دانوں پر آج بھی جیسے شانے پر تم ہاتھ مرے رکھ دیتی ہو چلتے چلتے رک جاتا ہوں ساری کی دوکانوں پر برکھا کی تو بات ہی چھوڑو چنچل ہے پروائی بھی جانے کس کا سبز دوپٹا پھینک گئی ہے دھانوں پر شہر کے تپتے فٹ پاتھوں پر گاؤں کے موسم ساتھ چلیں بوڑھے برگد ہاتھ سا رکھ دیں میرے جلتے شانوں پر سستے داموں لے تو آتے لیکن دل تھا بھر آیا جانے کس کا نام کھدا تھا پیتل کے گل دانوں پر اس کا کیا من بھید بتاؤں اس کا کیا انداز کہوں بات بھی میری سننا چاہے ہاتھ بھی رکھے کانوں پر اور بھی سینہ کسنے لگتا اور کمر بل کھا جاتی جب بھی اس کے پاؤں پھسلنے لگتے تھے ڈھلوانوں پر شعر تو ان پر لکھے لیکن اوروں سے منسوب کئے ان کو کیا کیا غصہ آیا نظموں کے عنوانوں پر یارو اپنے عشق کے قصے یوں بھی کم مشہور نہیں کل تو شاید ناول لکھے جائیں ان رومانوں پر
جانثار اختر

جانثار اختر

View profile

جاں نثار اختر (ولادت: 18 فروری 1914ء - وفات: 19 اگست 1976ء) ایک معروف ترقی پسند شاعر اور نغمہ نگار تھے۔جانثار اختر 18 فروری 1914ء کو گوالیار (بھارت) میں پیدا ہونے۔ ان کے والد مضطر خیر آبادی اور تایا بسمل خیر آبادی دونوں شاعر تھے۔جانثار اختر نے میٹرک کے بعد علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا تھا۔ یہاں سے انہوں نے بی اے آنرز اور ایم اے کی اسناد حاصل کیں۔جانثار اختر نے وکٹوریہ کالج گوالیار میں اردو کے لیکچرر کی حیثیت سے کام کیا۔1949ء میں جانثار اختر نے تدریس سے استعفیٰ دیا۔ وہ ممبئی چلے گئے۔ ممبئی آنے کے ان کے دو عزائم تھے: ایک فلمی نغمہ نگاری اور دوسرا اپنے شعری مجموعوں کی اشاعت۔ ممبئی میں وہ ملک راج آنند، کرشن چندر ،راجندر سنگھ بیدی اور عصمت چغتائی اور دیگر ترقی پسند ادیبوں سے جاملے تھے۔ جانثار اختر کے شعری مجموعوں میں ’’نذر بتاں‘‘، ’’سلاسل‘‘،’’جاوداں‘‘،’’پچھلی پہر‘‘،’’گھر آنگن‘‘،اور ’’خاک دل‘‘ شامل ہیں۔’’خاک دل‘‘پر انہیں 1976میں ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ ملا۔ جانثار اختر نے مجموعی طور پر 151فلمی گیت لکھے۔ انہوں نے زیادہ تر سی رام چندر،اوپی نیر اور خیام جسے سنگیت کاروں کے ساتھ کام کیا۔ 1976ء میں وہ رضیہ سلطان فلم کے نغمے اپنی زندگی کے آخری فلم کے طور پر لکھے تھے۔جانثار اختر کا انتقال 19 اگست 1976ء میں ہوا تھا۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR