Skip to content
جانثار اختر جانثار اختر

ایک تو نیناں کجرارے اور تس پر ڈوبے کاجل میں

ایک تو نیناں کجرارے اور تس پر ڈوبے کاجل میں بجلی کی بڑھ جائے چمک کچھ اور بھی گہرے بادل میں آج ذرا للچائی نظر سے اس کو بس کیا دیکھ لیا پگ پگ اس کے دل کی دھڑکن اتری آئے پائل میں پیاسے پیاسے نیناں اس کے جانے پگلی چاہے کیا تٹ پر جب بھی جاوے سوچے ندیا بھر لوں چھاگل میں صبح نہانے جوڑا کھولے ناگ بدن سے آ لپٹیں اس کی رنگت اس کی خوشبو کتنی ملتی صندل میں گوری اس سنسار میں مجھ کو ایسا تیرا روپ لگے جیسے کوئی دیپ جلا ہو گھور اندھیرے جنگل میں پیار کی یوں ہر بوند جلا دی میں نے اپنے سینے میں جیسے کوئی جلتی ماچس ڈال دے پی کر بوتل میں آج پتہ کیا کون سے لمحے کون سا طوفاں جاگ اٹھے جانے کتنی درد کی صدیاں گونج رہی ہیں پل پل میں
جانثار اختر

جانثار اختر

View profile

جاں نثار اختر (ولادت: 18 فروری 1914ء - وفات: 19 اگست 1976ء) ایک معروف ترقی پسند شاعر اور نغمہ نگار تھے۔جانثار اختر 18 فروری 1914ء کو گوالیار (بھارت) میں پیدا ہونے۔ ان کے والد مضطر خیر آبادی اور تایا بسمل خیر آبادی دونوں شاعر تھے۔جانثار اختر نے میٹرک کے بعد علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا تھا۔ یہاں سے انہوں نے بی اے آنرز اور ایم اے کی اسناد حاصل کیں۔جانثار اختر نے وکٹوریہ کالج گوالیار میں اردو کے لیکچرر کی حیثیت سے کام کیا۔1949ء میں جانثار اختر نے تدریس سے استعفیٰ دیا۔ وہ ممبئی چلے گئے۔ ممبئی آنے کے ان کے دو عزائم تھے: ایک فلمی نغمہ نگاری اور دوسرا اپنے شعری مجموعوں کی اشاعت۔ ممبئی میں وہ ملک راج آنند، کرشن چندر ،راجندر سنگھ بیدی اور عصمت چغتائی اور دیگر ترقی پسند ادیبوں سے جاملے تھے۔ جانثار اختر کے شعری مجموعوں میں ’’نذر بتاں‘‘، ’’سلاسل‘‘،’’جاوداں‘‘،’’پچھلی پہر‘‘،’’گھر آنگن‘‘،اور ’’خاک دل‘‘ شامل ہیں۔’’خاک دل‘‘پر انہیں 1976میں ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ ملا۔ جانثار اختر نے مجموعی طور پر 151فلمی گیت لکھے۔ انہوں نے زیادہ تر سی رام چندر،اوپی نیر اور خیام جسے سنگیت کاروں کے ساتھ کام کیا۔ 1976ء میں وہ رضیہ سلطان فلم کے نغمے اپنی زندگی کے آخری فلم کے طور پر لکھے تھے۔جانثار اختر کا انتقال 19 اگست 1976ء میں ہوا تھا۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR