Skip to content
مجید امجد مجید امجد

پھر تو سب ہم درد بہت افسوس کے ساتھ یہ کہتے تھے

پھر تو سب ہم درد بہت افسوس کے ساتھ یہ کہتے تھے خود ہی لڑے بھنور سے کیوں زحمت کی ہم جو بیٹھے تھے دلوں کے علموں سے وہ اجالا تھا ہر چہرہ کالا تھا یوں تو کسی نے اپنے بھید کسی کو نہیں بتائے تھے ماتھے جب سجدوں سے اٹھے تو صفوں صفوں جو فرشتے تھے سب اس شہر کے تھے اور ہم ان سب کے جاننے والے تھے اہل حضور کی بات نہ پوچھو کبھی کبھی ان کے دن بھی سوز صفا کی اک صفراوی اکتاہٹ میں کٹتے تھے قالینوں پر بیٹھ کے عظمت والے سوگ میں جب روئے دیمک لگے ضمیر اس عزت غم پر کیا اترائے تھے جن کی جیبھ کے کنڈل میں تھا نیش عقرب کا پیوند لکھا ہے ان بدسخنوں کی قوم پہ اژدر برسے تھے جن کے لہو سے نکھر رہی ہیں یہ سرسبز ہمیشگیاں ازلوں سے وہ صادق جذبوں طیب رزقوں والے تھے
مجید امجد

مجید امجد

View profile

مجید امجد (پیدائش: 29 جون 1914ء— وفات: 11 مئی 1974ء) جدید اردو نظم کے مشہور ترین شاعر تھے۔جدید اردو نظم کے ایک اہم ترین شاعر۔ جنھوں نے اپنی شاعری سے اردو نظم کو نیا آہنگ بخشا۔ ان کا شمار جدید اردو نظم کے عظیم شعرا میں ہوتا ہے۔ مجید امجد کی فطری بے نیازی کے سبب ان کی زندگی میں ان کا ایک مجموعہ شب رفتہ کے عنوان سے شائع ہوا۔ بعد ازاں تاج سعید اور ڈاکٹر خواجہ محمد زکریا نے مجید امجد کا شعری کلیات مرتب کیا۔ مجید امجد کی نثر بھی مقدار میں کم ہونے کے باوجود ان کو ایک منفرد شناخت عطاکرتی ہے۔ ڈاکٹر افتخارشفیع کی مرتبہ کلیات نثر سے ان کے تنقید،ترجمہ نگاری،بچوں کے ادب،کالم نگاری جیسی اصناف سے دل چسپی کا پتہ چلتا ہے۔ مجیدامجد کاتعلق ایک مذہبی گھرانے سے تھا۔انھوں انٹرمیڈیٹ کا امتحان گورنمنٹ کالج جھنگ سے پاس کیا۔گریجویشن اسلامیہ کالج لاہور سے کی۔یہ دوسری عالمی جنگ کا زمانہ تھا۔انھیں ابتدائی طور پر جھنگ میونسپلٹی کے رسالے "عروج" کی ادارت کی ملازمت ملی۔کچھ عرصے بعد ان کی ایک غیرموجودگی میں برطانوی سامراج کے خلاف ان کی ایک نظم"قیصریت"کی اشاعت کی وجہ سے انھیں ملازمت سے نکال دیاگیا۔اس کے بعد مجیدامجدمحکمہ خوارک سے وابستہ ہوگئے۔انھیں اس سلسلے میں پنجاب کے مختلف شہروں میں رہنے کا اتفاق ہوا۔ان میں گوجرہ،تاندلیانوالہ،سمندری،مظفرگڑھ اور چیچہ وطنی شامل ہیں۔ان کی ملازمت کا زیادہ عرصہ ساہیوال میں گزرا ۔وہ اپنی وفات تک یہیں مقیم رہے۔وفات کے بعد ان کی میت آبائی شہرجھنگ روانہ کردی گئی۔جہاں لولے شاہ قبرستان میں ان کی تدفین ہوئی۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR