Skip to content
مجید امجد مجید امجد

اک سانس کی مدھم لو تو یہی اک پل تو یہی اک چھن تو یہی

اک سانس کی مدھم لو تو یہی اک پل تو یہی اک چھن تو یہی تج دو کہ برت لو دل تو یہی چن لو کہ گنوا دو دن تو یہی لرزاں ہے لہو کی خلیجوں میں پیچاں ہے بدن کی نسیجوں میں اک بجھتے ہوئے شعلے کا سفر کچھ دن ہو اگر کچھ دن تو یہی بل کھائے دکھے نظروں سے رسے سانسوں میں بہے سوچوں میں جلے بجھتے ہوئے اس شعلے کے جتن ہے کچھ بھی اگر کچھ دن تو یہی میں ذہن پہ اپنے گہری شکن میں صدق میں اپنے بھٹکا ہوا ان بندھنوں میں اک انگڑائی منزل ہے جو کوئی کٹھن تو یہی اس ڈھب سے جئیں سینوں کے شرر جھونکوں میں گھلیں قدروں میں تلیں کاوش ہے کوئی مشکل تو یہی کوشش ہے کوئی ممکن تو یہی پھر برف گری اک گزری ہوئی پت جھڑ کی بہاریں یاد آئیں اس رت کی نچنت ہواؤں میں ہیں کچھ ٹیسیں اتنی دکھن تو یہی
مجید امجد

مجید امجد

View profile

مجید امجد (پیدائش: 29 جون 1914ء— وفات: 11 مئی 1974ء) جدید اردو نظم کے مشہور ترین شاعر تھے۔جدید اردو نظم کے ایک اہم ترین شاعر۔ جنھوں نے اپنی شاعری سے اردو نظم کو نیا آہنگ بخشا۔ ان کا شمار جدید اردو نظم کے عظیم شعرا میں ہوتا ہے۔ مجید امجد کی فطری بے نیازی کے سبب ان کی زندگی میں ان کا ایک مجموعہ شب رفتہ کے عنوان سے شائع ہوا۔ بعد ازاں تاج سعید اور ڈاکٹر خواجہ محمد زکریا نے مجید امجد کا شعری کلیات مرتب کیا۔ مجید امجد کی نثر بھی مقدار میں کم ہونے کے باوجود ان کو ایک منفرد شناخت عطاکرتی ہے۔ ڈاکٹر افتخارشفیع کی مرتبہ کلیات نثر سے ان کے تنقید،ترجمہ نگاری،بچوں کے ادب،کالم نگاری جیسی اصناف سے دل چسپی کا پتہ چلتا ہے۔ مجیدامجد کاتعلق ایک مذہبی گھرانے سے تھا۔انھوں انٹرمیڈیٹ کا امتحان گورنمنٹ کالج جھنگ سے پاس کیا۔گریجویشن اسلامیہ کالج لاہور سے کی۔یہ دوسری عالمی جنگ کا زمانہ تھا۔انھیں ابتدائی طور پر جھنگ میونسپلٹی کے رسالے "عروج" کی ادارت کی ملازمت ملی۔کچھ عرصے بعد ان کی ایک غیرموجودگی میں برطانوی سامراج کے خلاف ان کی ایک نظم"قیصریت"کی اشاعت کی وجہ سے انھیں ملازمت سے نکال دیاگیا۔اس کے بعد مجیدامجدمحکمہ خوارک سے وابستہ ہوگئے۔انھیں اس سلسلے میں پنجاب کے مختلف شہروں میں رہنے کا اتفاق ہوا۔ان میں گوجرہ،تاندلیانوالہ،سمندری،مظفرگڑھ اور چیچہ وطنی شامل ہیں۔ان کی ملازمت کا زیادہ عرصہ ساہیوال میں گزرا ۔وہ اپنی وفات تک یہیں مقیم رہے۔وفات کے بعد ان کی میت آبائی شہرجھنگ روانہ کردی گئی۔جہاں لولے شاہ قبرستان میں ان کی تدفین ہوئی۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR