Skip to content
سردار علی جعفری سردار علی جعفری

موسم رنگ بھی ہے فصل خزاں بھی طاری

موسم رنگ بھی ہے فصل خزاں بھی طاری دیکھنا خون کے دھبے ہیں کہ ہے گلکاری اس سے ہر طرح سے تذلیل بشر ہوتی ہے باعث فخر نہیں مفلسی و ناداری انقلابی ہو تو ہے فقر بھی توقیر حیات ورنہ ہے عاجزی و بے کسی و عیاری شعلۂ گل کی بڑھا دیتی ہے لو باد بہار تہ شبنم بھی دہک اٹھتی ہے اک چنگاری لمحہ لمحہ ہے کہ ہے قافلۂ منزل نور سرحد شب میں بھی فرمان سحر ہے جاری تیغ و خنجر کو عطا کرتے ہیں لفظوں کی نیام ظلم کی کرتے ہیں جب اہل ستم تیاری حرف سردارؔ میں پوشیدہ ہیں اسرار حیات شعر سردارؔ میں ہے سرکشی‌ و سرشاری شعر‌ سردارؔ میں ہے شعلۂ بے باک کا رنگ حرف سردارؔ میں حق گوئی و خوش گفتاری
سردار علی جعفری

سردار علی جعفری

View profile

علی سردار جعفری بھارت سے تعلق رکھنے والے اردو کے مشہور و معروف شاعر تھے۔ وہ ادب کی ترقی پسند تحریک اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا سے وابستہ تھے۔علی سردار جعفری اترپردیش کے گونڈہ ضلع کے بلرامپور میں 1913 میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے لکھنؤ میں ایک مذہبی ماحول میں پرورش پائی تھی۔ تعلیمی اعتبار سے انہوں نے لکھنؤ یونیورسٹی سے ماسٹرز کیا تھا۔جعفری کی ذہانت کا یہ عالم تھا کہ آٹھ سال کی عمر میں وہ انیس کے مرثیوں میں سے 1000 اشعار روانی سے پڑھتے تھے۔ وہ صرف پندرہ برس کے تھے جب انہوں خامہ فرسائ شروع کی تھی۔ انہوں نے ان کا ادبی سفر افسانہ نگاری سے شروع کیا تھا۔ 1938 میں ان کا پہلا افسانوں کا مجموعہ "منزل" شائع ہوا تھا۔ مگر اس کے بعد انہوں نے شاعری کا رُخ کیا۔علی سردار جعفری نے انقلابی اور حب الوطنی سے جڑی شاعری کی تھی جس کے سبب 1940 میں گرفتار ہوئے تھے۔ وہ بھارت کی کمیونسٹ پارٹی کے ایک رکن کے طور پر کام کرتے تھے اور اس کی ٹریڈ یونین کی سرگرمیوں میں مستعدی سے۔ اپنی شاعری کے ذریعے، وہ عوام میں سیاسی شعور پیدا کرنے کی کوشش کرتے تھے۔1999 میں جب اس وقت کے بھارت کے وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی پاکستان کے تاریخی دورہ امن پر آئے تھے، تب انہوں اپنے پاکستانی ہم منصب نواز شریف کو "سرحد" کے نغموں کا البم پیش کیا تھا جنہیں لکھا علی سردار جعفری نے تھا اور آواز سیما انیل سہگل کی تھی۔علی سردار جعفری یکم اگست 2000 میں ممبئ شہر میں اس جہانِ فانی سے کوچ کر گئے تھے۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR