Skip to content
سردار علی جعفری سردار علی جعفری

صبح ہر اجالے پہ رات کا گماں کیوں ہے

صبح ہر اجالے پہ رات کا گماں کیوں ہے جل رہی ہے کیا دھرتی عرش پہ دھواں کیوں ہے خنجروں کی سازش پر کب تلک یہ خاموشی روح کیوں ہے یخ بستہ نغمہ بے زباں کیوں ہے راستہ نہیں چلتے صرف خاک اڑاتے ہیں کارواں سے بھی آگے گرد کارواں کیوں ہے کچھ کمی نہیں لیکن کوئی کچھ تو بتلاؤ عشق اس ستم گر کا شوق کا زیاں کیوں ہے ہم تو گھر سے نکلے تھے جیتنے کو دل سب کا تیغ ہاتھ میں کیوں ہے دوش پر کماں کیوں ہے یہ ہے بزم مے نوشی اس میں سب برابر ہیں پھر حساب ساقی میں سود کیوں زیاں کیوں ہے دین کس نگہ کی ہے کن لبوں کی برکت ہے تم میں جعفریؔ اتنی شوخیٔ بیاں کیوں ہے
سردار علی جعفری

سردار علی جعفری

View profile

علی سردار جعفری بھارت سے تعلق رکھنے والے اردو کے مشہور و معروف شاعر تھے۔ وہ ادب کی ترقی پسند تحریک اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا سے وابستہ تھے۔علی سردار جعفری اترپردیش کے گونڈہ ضلع کے بلرامپور میں 1913 میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے لکھنؤ میں ایک مذہبی ماحول میں پرورش پائی تھی۔ تعلیمی اعتبار سے انہوں نے لکھنؤ یونیورسٹی سے ماسٹرز کیا تھا۔جعفری کی ذہانت کا یہ عالم تھا کہ آٹھ سال کی عمر میں وہ انیس کے مرثیوں میں سے 1000 اشعار روانی سے پڑھتے تھے۔ وہ صرف پندرہ برس کے تھے جب انہوں خامہ فرسائ شروع کی تھی۔ انہوں نے ان کا ادبی سفر افسانہ نگاری سے شروع کیا تھا۔ 1938 میں ان کا پہلا افسانوں کا مجموعہ "منزل" شائع ہوا تھا۔ مگر اس کے بعد انہوں نے شاعری کا رُخ کیا۔علی سردار جعفری نے انقلابی اور حب الوطنی سے جڑی شاعری کی تھی جس کے سبب 1940 میں گرفتار ہوئے تھے۔ وہ بھارت کی کمیونسٹ پارٹی کے ایک رکن کے طور پر کام کرتے تھے اور اس کی ٹریڈ یونین کی سرگرمیوں میں مستعدی سے۔ اپنی شاعری کے ذریعے، وہ عوام میں سیاسی شعور پیدا کرنے کی کوشش کرتے تھے۔1999 میں جب اس وقت کے بھارت کے وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی پاکستان کے تاریخی دورہ امن پر آئے تھے، تب انہوں اپنے پاکستانی ہم منصب نواز شریف کو "سرحد" کے نغموں کا البم پیش کیا تھا جنہیں لکھا علی سردار جعفری نے تھا اور آواز سیما انیل سہگل کی تھی۔علی سردار جعفری یکم اگست 2000 میں ممبئ شہر میں اس جہانِ فانی سے کوچ کر گئے تھے۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR