Skip to content
سردار علی جعفری سردار علی جعفری

بیٹھے ہیں جہاں ساقی پیمانۂ زر لے کر

بیٹھے ہیں جہاں ساقی پیمانۂ زر لے کر اس بزم سے اٹھ آئے ہم دیدۂ تر لے کر یادوں سے تری روشن محراب شب ہجراں ڈھونڈھیں گے تجھے کب تک قندیل قمر لے کر کیا حسن ہے دنیا میں کیا لطف ہے جینے میں دیکھے تو کوئی میرا انداز نظر لے کر ہوتی ہے زمانے میں کس طرح پذیرائی نکلو تو ذرا گھر سے اک ذوق سفر لے کر راہیں چمک اٹھیں گی خورشید کی مشعل سے ہم راہ صبا ہوگی خوشبوئے سحر لے کر مخمل سی بچھا دیں گے قدموں کے تلے ساحل دریا ابل آئیں گے صد موج گہر لے کر پنہائیں گے تاج اپنا پیڑوں کے گھنے سائے نکلیں گے شجر اپنے خوش رنگ ثمر لے کر لپکیں گے گلے ملنے سرو اور صنوبر سب اٹھیں گے گلستاں بھی شاخ گل تر لے کر ہنستے ہوئے شہروں کی آواز بلائے گی لب جام کے چمکیں گے سو شعلۂ تر لے کر افلاک بجائیں گے ساز اپنے ستاروں کا گائیں گے بہت لمحے انفاس شرر لے کر یہ عالم خاکی اک سیارۂ روشن ہے افلاک سے ٹکرا دو تقدیر بشر لے کر
سردار علی جعفری

سردار علی جعفری

View profile

علی سردار جعفری بھارت سے تعلق رکھنے والے اردو کے مشہور و معروف شاعر تھے۔ وہ ادب کی ترقی پسند تحریک اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا سے وابستہ تھے۔علی سردار جعفری اترپردیش کے گونڈہ ضلع کے بلرامپور میں 1913 میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے لکھنؤ میں ایک مذہبی ماحول میں پرورش پائی تھی۔ تعلیمی اعتبار سے انہوں نے لکھنؤ یونیورسٹی سے ماسٹرز کیا تھا۔جعفری کی ذہانت کا یہ عالم تھا کہ آٹھ سال کی عمر میں وہ انیس کے مرثیوں میں سے 1000 اشعار روانی سے پڑھتے تھے۔ وہ صرف پندرہ برس کے تھے جب انہوں خامہ فرسائ شروع کی تھی۔ انہوں نے ان کا ادبی سفر افسانہ نگاری سے شروع کیا تھا۔ 1938 میں ان کا پہلا افسانوں کا مجموعہ "منزل" شائع ہوا تھا۔ مگر اس کے بعد انہوں نے شاعری کا رُخ کیا۔علی سردار جعفری نے انقلابی اور حب الوطنی سے جڑی شاعری کی تھی جس کے سبب 1940 میں گرفتار ہوئے تھے۔ وہ بھارت کی کمیونسٹ پارٹی کے ایک رکن کے طور پر کام کرتے تھے اور اس کی ٹریڈ یونین کی سرگرمیوں میں مستعدی سے۔ اپنی شاعری کے ذریعے، وہ عوام میں سیاسی شعور پیدا کرنے کی کوشش کرتے تھے۔1999 میں جب اس وقت کے بھارت کے وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی پاکستان کے تاریخی دورہ امن پر آئے تھے، تب انہوں اپنے پاکستانی ہم منصب نواز شریف کو "سرحد" کے نغموں کا البم پیش کیا تھا جنہیں لکھا علی سردار جعفری نے تھا اور آواز سیما انیل سہگل کی تھی۔علی سردار جعفری یکم اگست 2000 میں ممبئ شہر میں اس جہانِ فانی سے کوچ کر گئے تھے۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR