Skip to content
سردار علی جعفری سردار علی جعفری

وہ مری دوست وہ ہمدرد وہ غم خوار آنکھیں

وہ مری دوست وہ ہمدرد وہ غم خوار آنکھیں ایک معصوم محبت کی گنہ گار آنکھیں شوخ و شاداب و حسیں سادہ و پرکار آنکھیں مست و سرشار و جواں بے خود و ہشیار آنکھیں ترچھی نظروں میں وہ الجھی ہوئی سورج کی کرن اپنے دزدیدہ اشاروں میں گرفتار آنکھیں جنبش ابرو و مژگاں کے خنک سائے میں آتش افروز جنوں خیز شرر بار آنکھیں کیفیت دل کی سناتی ہوئی ایک ایک نگاہ بے زباں ہو کے بھی وہ مائل گفتار آنکھیں موسم گل میں وہ اڑتے ہوئے بھونروں کی طرح غنچۂ دل پہ وہ کرتی ہوئی یلغار آنکھیں کبھی چھلکی ہوئی شربت کے کٹوروں کی طرح اور کبھی زہر میں ڈوبی ہوئی تلوار آنکھیں کبھی ٹھہری ہوئی یخ بستہ غموں کی جھیلیں کبھی سہما ہوا سمٹا ہوا اک پیار آنکھیں کبھی جھکتے ہوئے بادل کبھی گرتی بجلی کبھی اٹھتی ہوئی آمادۂ پیکار آنکھیں نوک ابرو میں کبھی تلخئ انکار لیے کبھی گھولے ہوئے شیرینئ اقرار آنکھیں آنچ میں اپنی جوانی کی سلگتی چتون شبنم اشک میں دھوئی ہوئی گلنار آنکھیں حسن کے چاند سے مکھڑے پہ چمکتے تارے ہائے آنکھیں وہ حریف‌ لب و رخسار آنکھیں عشوہ و غمزہ و انداز و ادا پر نازاں اپنے پندار جوانی کی پرستار آنکھیں روح کو روگ محبت کا لگا دیتی ہیں صحت دل جو عطا کرتی ہیں بیمار آنکھیں صحن زنداں میں ہے پھر رات کے تاروں کا ہجوم شمع کی طرح فروزاں سر دیوار آنکھیں
سردار علی جعفری

سردار علی جعفری

View profile

علی سردار جعفری بھارت سے تعلق رکھنے والے اردو کے مشہور و معروف شاعر تھے۔ وہ ادب کی ترقی پسند تحریک اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا سے وابستہ تھے۔علی سردار جعفری اترپردیش کے گونڈہ ضلع کے بلرامپور میں 1913 میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے لکھنؤ میں ایک مذہبی ماحول میں پرورش پائی تھی۔ تعلیمی اعتبار سے انہوں نے لکھنؤ یونیورسٹی سے ماسٹرز کیا تھا۔جعفری کی ذہانت کا یہ عالم تھا کہ آٹھ سال کی عمر میں وہ انیس کے مرثیوں میں سے 1000 اشعار روانی سے پڑھتے تھے۔ وہ صرف پندرہ برس کے تھے جب انہوں خامہ فرسائ شروع کی تھی۔ انہوں نے ان کا ادبی سفر افسانہ نگاری سے شروع کیا تھا۔ 1938 میں ان کا پہلا افسانوں کا مجموعہ "منزل" شائع ہوا تھا۔ مگر اس کے بعد انہوں نے شاعری کا رُخ کیا۔علی سردار جعفری نے انقلابی اور حب الوطنی سے جڑی شاعری کی تھی جس کے سبب 1940 میں گرفتار ہوئے تھے۔ وہ بھارت کی کمیونسٹ پارٹی کے ایک رکن کے طور پر کام کرتے تھے اور اس کی ٹریڈ یونین کی سرگرمیوں میں مستعدی سے۔ اپنی شاعری کے ذریعے، وہ عوام میں سیاسی شعور پیدا کرنے کی کوشش کرتے تھے۔1999 میں جب اس وقت کے بھارت کے وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی پاکستان کے تاریخی دورہ امن پر آئے تھے، تب انہوں اپنے پاکستانی ہم منصب نواز شریف کو "سرحد" کے نغموں کا البم پیش کیا تھا جنہیں لکھا علی سردار جعفری نے تھا اور آواز سیما انیل سہگل کی تھی۔علی سردار جعفری یکم اگست 2000 میں ممبئ شہر میں اس جہانِ فانی سے کوچ کر گئے تھے۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR