Skip to content
احمد ندیم قاسمی احمد ندیم قاسمی

یوں تو اس جلوہ گہہ حسن میں کیا کیا دیکھا

یوں تو اس جلوہ گہہ حسن میں کیا کیا دیکھا جب تجھے دیکھ چکے کوئی نہ تجھ سا دیکھا جب تری دھن میں کہیں لالۂ صحرا دیکھا ہم یہ سمجھے کہ ترا نقش کف پا دیکھا تارے ٹوٹے تو فضا میں تری آہٹ گونجی چاند نکلا تو ترا چہرۂ زیبا دیکھا شہر اغیار سہی اتنی خوشی کیا کم ہے ہم نے دیکھا تجھے اور انجمن آرا دیکھا ہم کو ٹھکرا کے کچھ ایسے ترے تیور بدلے جب سر بزم بھی دیکھا تجھے تنہا دیکھا ہم تو سمجھے تھے قیامت ہے فراق محبوب تجھ سے مل کر بھی مگر حشر ہی برپا دیکھا صبح جب دھوپ کے چشمے سے نہا کر نکلی ہم نے آئینہ بدل تیرا سراپا دیکھا بجلیاں اب تو ترے ابر کرم کی برسیں عمر بھر اپنے سلگتے کا تماشا دیکھا ہم جو بھٹکے بھی تو کس شان وفا سے بھٹکے ہم نے ہر لغزش پا میں ترا ایما دیکھا ہم بہ ایں تیرہ نصیبی نہ بنے تیرہ نظر ہم نے ہر رات کی چتون میں ستارا دیکھا تیری قدرت کی سیاست نہ سمجھ میں آئی حرم و دیر کو ہر دور میں یکجا دیکھا آنکھ کھولی تو جہاں کان جواہر تھا ندیمؔ ہاتھ پھیلائے تو ہر چیز کو عنقا دیکھا
احمد ندیم قاسمی

احمد ندیم قاسمی

View profile

احمد ندیم قاسمی مغربی پنجاب کی وادی سون سکیسر کے گاؤں انگہ ضلع خوشاب میں 20؍نومبر1916ء کو پیدا ہوئے۔ اصل نام احمد شاہ اور اعوان برادری سے تعلق رکھتے تھے۔جب کہ ندیم ان کا تخلص تھا۔اپنے پردادا محمد قاسم کی رعایت سے ’’قاسمی‘‘ کہلائے، اِن کے والد پیر غلام نبی اور والدہ غلام بی بی تھیں۔احمد ندیم قاسمی (20 نومبر 1916ء تا 10 جولائی 2006ء) پاکستان کے ایک معروف ادیب، شاعر، افسانہ نگار، صحافی، مدیر اور کالم نگار تھے۔ افسانہ اور شاعری میں شہرت پائی۔ ترقی پسند تحریک سے وابستہ نمایاں مصنفین میں شمار ہوتا تھا اور اسی وجہ سے دو مرتبہ گرفتار کیے گئے۔ قاسمی صاحب نے طویل عمر پائی اور لگ بھگ نوّے سال کی عمر میں انھوں نے پچاس سے زائد کتابیں تصنیف کیں۔آپ کے والد پیر غلام نبی مرحوم اپنی عبادت، زہد اور تقویٰ کی وجہ سے اہل اللہ میں شمار ہوتے تھے۔ ندیم کی ابتدائی تعلیم گاؤں میں ہوئی۔ 1920ء میں انگہ کی مسجد میں قرآن مجید کا درس لیا۔ 1923ء میں والد کے انتقال کے بعد اپنے چچا حیدر شاہ کے پاس کیمبل پور چلے گئے۔ وہاں مذہبی، عملی اور شاعرانہ ماحول میسر آیا۔ 1921ء - 1925ء میں گورنمنٹ مڈل اینڈ نارمل اسکول کیمبل پور (اٹک) میں تعلیم پائی۔ 1930ء-1931ء میں گورنمنٹ ہائی اسکول شیخو پورہ سے میٹرک کیا اور 1931ء صادق ایجرٹن کالج بہاولپور میں داخل ہو گئے جہاں سے 1935ء میں بی اے کیا۔قاسمی صاحب کی شاعری کی ابتدا 1931ء میں ہوئی تھی جب مولانا محمد علی جوہر کے انتقال پر ان کی پہلی نظم روزنامہ سیاست لاہور کے سرورق پر شائع ہوئی اور یہ ان کے لیے بہت بڑا اعزاز تھا۔ یہی نہیں بعد میں بھی 1934ء اور 1937ء کے دوران ان کی متعدد نظمیں روزنامہ انقلاب لاہور اور زمیندار لاہور کے سرورق پر شائع ہوتی رہیں اور اس سے انہیں عالمِ نوجوانی میں ہی غیر معمولی شہرت حاصل ہوئی۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR