Skip to content
شان الحق حقی شان الحق حقی

ہے اب کی فصل میں رنگ بہار اور ہی کچھ

ہے اب کی فصل میں رنگ بہار اور ہی کچھ ہوا ہے نقشۂ شہر و دیار اور ہی کچھ نہ شہسوار نہ غزنی نہ کارواں کوئی افق کے پار اٹھا تھا غبار اور ہی کچھ شگوفے آج بھی کھلتے ہیں کل بھی کھلتے تھے ہے اس چمن کی خزاں اور بہار اور ہی کچھ ہمارے واسطے ہمدم قرار دل مت ڈھونڈ کہ پا گیا ہے دلوں میں قرار اور ہی کچھ نہ شاخ کا نہ ثمر کا نہ آشیاں کا ملال کہ میں نے تجھ پہ کیا تھا نثار اور ہی کچھ سنا ہے تنگیٔ کنج لحد کا بھی احوال ہے آج ارض و سما کا فشار اور ہی کچھ نوائے دل میں وہ آہنگ دل کشا نہ رہا سخن نے رنگ کیا اختیار اور ہی کچھ

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR