Skip to content
شان الحق حقی شان الحق حقی

چپ ہے وہ مہر بہ لب میں بھی رہوں اچھا ہے

چپ ہے وہ مہر بہ لب میں بھی رہوں اچھا ہے ہلکا ہلکا یہ محبت کا فسوں اچھا ہے موسم گل نہ سہی شغل جنوں اچھا ہے ہمدمو! تیز رہے گردش خوں، اچھا ہے تم بھی کرتے رہے تلقین سکوں کی خاطر میں بھی آوارہ و سرگشتہ رہوں اچھا ہے وہ بھی کیا خون کہ ہو جبر کی بنیاد میں جذب جو یوں ہی مفت میں بہہ جائے وہ خوں اچھا ہے بات وہ آئی ہے لب پر کہ کہے بن نہ رہوں عقل جامے سے ہو باہر تو جنوں اچھا ہے گر بھٹکنے ہی کی ٹھانی ہے رفیقوں نے تو خیر منہ سے کچھ کہہ نہ سکوں ساتھ تو دوں اچھا ہے دل کا احوال کہ کچھ ذکر زمانہ چھیڑوں بات یوں چھیڑنا اچھا ہے کہ یوں اچھا ہے میں نے کیا کیا نہ کہا شعر میں ان سے حقیؔ وہ فقط سن کے یہ کہتے رہے ہوں اچھا ہے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR