Skip to content
شان الحق حقی شان الحق حقی

دنیا ہی کی راہ پہ آخر رفتہ رفتہ آنا ہوگا

دنیا ہی کی راہ پہ آخر رفتہ رفتہ آنا ہوگا درد بھی دے گا ساتھ کہاں تک بیدل ہی بن جانا ہوگا حیرت کیا ہے ہم سے بڑھ کر کون بھلا بیگانہ ہوگا خود اپنے کو بھول چکے ہیں تم نے کیا پہچانا ہوگا دل کا ٹھکانا ڈھونڈ لیا ہے اور کہاں اب جانا ہوگا ہم ہوں گے اور وحشت ہوگی اور یہی ویرانہ ہوگا بیت گیا جو یاد میں تیری اک اک لمحے کا ہے دھیان الفت میں جی ہارنا کیسا جو کھویا سب پانا ہوگا اور تو سب دکھ بٹ جاتے ہیں دل کے درد کو کون بٹائے دنیا کے غم برحق لیکن اپنا بھی غم کھانا ہوگا دل میں ہجوم درد ہے لیکن آہ کے بھی اوسان نہیں اس بدلی کو یوں ہی آخر بن برسے چھٹ جانا ہوگا ہم تو فسانہ کہہ کر اپنے دل کا بوجھ اتار چلے تم جو کہو گے اپنے دل سے وہ کیسا افسانہ ہوگا اس بستی کا کون مسیحا اس بستی کا کون خدا خود ہی حشر اٹھانے ہوں گے مرنا اور جی جانا ہوگا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR