Skip to content
شان الحق حقی شان الحق حقی

اک مہک سی دم تحریر کہاں سے آئی

اک مہک سی دم تحریر کہاں سے آئی نام میں تیرے یہ تاثیر کہاں سے آئی پہلوئے ساز سے اک موج ہوا گزری تھی یہ چھنکتی ہوئی زنجیر کہاں سے آئی دم ہمارا تو رہا حلقۂ لب ہی میں اسیر بوئے گل یہ تری تقدیر کہاں سے آئی اہل ہمت کے مٹانے سے تو فارغ ہو لے دہر کو فرصت تعمیر کہاں سے آئی گو ترستا ہے ابھی تک تری تحریر کو دل پھر بھی جانے تری تصویر کہاں سے آئی یوں ہی ہو جاتا ہے قسمت سے کوئی غم بیدار عشق کے ہاتھ میں تدبیر کہاں سے آئی کس طرف جاتے ہیں یارو یہ بگڑتے ہوئے نقش یہ سنورتی ہوئی تصویر کہاں سے آئی لحن بلبل کا چلا کون سے گل پر افسوں صرف اک طرز ہے تاثیر کہاں سے آئی پڑ گیا سوز سخن ہاتھ ہمارے کیونکر خاک ہونے کو یہ اکسیر کہاں سے آئی

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR